اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست کو دوبارہ سننے کا حکم دے دیاہے۔
عدالت عالیہ نے حکم دیاہے کہ سائبر کرائم کورٹ دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست دوبارہ سنے۔
مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنا ہے یا نہیں سائبر کرائم عدالت فیصلہ کرے،۔سائبر کرائم عدالت درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔
دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا پہلا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیاہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنادیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائبر کرائم عدالت کا پہلا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
ایف آئی اے نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی تھی
اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی تھی
ایف آئی اے نے سائبر کرائم عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ