دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بے گھر افراد کو پلاسٹک کے کچرے کے بدلے مفت میں کھانا

چھتیس گڑھ کے امبیکاپور شہر کا 'گاربیج کیفے' نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک شاندار مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

چھتیس گڑھ،

گاربیج کیفے ایک ایسا انوکھا تصور ہے، جہاں غریبوں اور بے گھر افراد کو پلاسٹک کے کچرے کے بدلے مفت میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

ذرائع  کے مطابق چھتیس گڑھ کے امبیکاپور شہر کا ‘گاربیج کیفے’ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک شاندار مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جہاں غریبوں اور بے گھر افراد کو پلاسٹک کے کچرے کے بدلے مفت میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ القمرآن لائن کے مطابق رواں برس 9 اکتوبر کو شروع کیا گیا ملک کا پہلا ایسا کیفے جس میں کوئی بھی شخص ایک کلو پلاسٹک کا کچرا جمع کر کے لذیذ کھانے کا لطف اٹھا سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہاں ہر روز اوسطا 10 سے 20 کلو پلاسٹک کے کچرے کو یکجا کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں اس فضلے کو کارپوریشن کے سینیٹری پارک کے ریسائیکلنگ سینٹر میں لے جایا جاتا ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق امبیکاپور میونسپل کارپوریشن کا مقصد، ریسائیکل کیے گئے فضلے کو سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کرنا ہے۔اس کیفے کو خواتین کی ‘سیلف ہیلپ گروپز’

کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اور اس طرح ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ہی خواتین کو روزگار کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔کوڑا چننے والوں کے علاوہ تاجر طبقہ بھی پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے میں تعاون کر رہا ہے۔

About The Author