دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرگل میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

سماجی و مذہبی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ (آئی کے ایم ٹی)نے منگل کے روز لداخ کے ضلع کرگل میں شہریت (ترمیمی) بل کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔

کرگل ،

سماجی و مذہبی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ (آئی کے ایم ٹی)نے منگل کے روز لداخ کے ضلع کرگل میں شہریت (ترمیمی) بل کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کالے رنگ کے بینر اٹھا رکھے تھے جس پہ ‘شہری ترمیمی بل واپس لو ‘لکھا تھا۔ذرائع  کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ یہ ریلی آئی کے ایم ٹی کے چیئرمین اور ممتاز مذہبی رہنما شیخ صادق رجائی کی سربراہی میں بارو سے شروع ہوئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مظاہرین شہریت (ترمیم شدہ )قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ذرائع  کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے دہلی اور دیگر مقامات پر مظاہروں کے دوران طلبا پر پولیس کی کارروائی کی بھی مذمت کی۔

About The Author