نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں سال دنیا بھر میں کتنے صحافیوں کو قتل کیا گیا؟

فرانس میں قائم تنظیم نے خبردار کیا کہ تاریخی حوالے سے سال بھر میں تعداد کم ہونے کے باوجود صحافت بدستور ایک خطرناک پیشہ ہے۔

صحافت کی آزادی کے لیے کام کرنے والی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں رواں سال 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے جن میں سے اکثر صحافی یمن، شام اور افغانستان میں خانہ جنگی کی کوریج کے دوران مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد گذشتہ سالوں کے اعداد و شمار کے مطابق کم ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں سے ایک سال میں تقریباً 80 صحافی کوریج کے دوران جان کھو بیٹھے تھے۔

فرانس میں قائم تنظیم نے خبردار کیا کہ تاریخی حوالے سے سال بھر میں تعداد کم ہونے کے باوجود صحافت بدستور ایک خطرناک پیشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں زیادہ صحافی مارے گئے جہاں اس وقت امن کے حوالے سے خطرات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں اور 10 صحافی صرف میکسیکو میں مارے گئے۔

تنظیم کے مطابق جہاں کئی صحافیوں کو مارا گیا اسی طرح کئی صحافیوں کو جیل بھی بھیج دیا گیا جن کی تعداد 389 تھی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد بڑھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے صحافیوں کی نصف تعداد تین ممالک چین، مصر اور سعودی عرب میں ہے جبکہ سعودی عرب پر گذشتہ برس ترکی کے شہر استبول میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا بھی الزام ہے۔

About The Author