دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دارالحکومت دہلی میں تازہ تشدد کے واقعات ،21 زخمی

دہلی میں نیو فرینڈس کے علاقے میں ایک مظاہرے کے دوران پرتشدد واقعات کے دو دن بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔

دارالحکومت دہلی میں تازہ تشددکے واقعات ،21 زخمی
شمال مشرقی دہلی میں زخمی ہونے والوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی، گاڑیاں نذر آتش

نئی دہلی ،

بھارتی دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں سلیم پور اور جعفرآباد میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف تازہ تشدد میں زخمی ہونے والے 21 افراد میں بارہ پولیس اہلکار شامل ہیں جہاں مشتعل مظاہرین نے متعدد موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کیا ، پولیس اہلکاروں پر پتھرؤا کیا اور بسوں اور ایک پولیس بوتھ کو نقصان پہنچایا۔

پولیس نے4 سے پانچ ہزار افراد پر مشتمل ایک ہجوم کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیااورآنسو گیس کے گولے فائر کیے۔ ذرائع  کے مطابق پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں چھ شہری اور تین ریپڈ ایکشن فورس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تشدد کے سلسلے میں سلیم پور اور جعفرآباد تھانوں میں دو ایف آئی آر درج کی گئیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہجوم نے ٹریفک پولیس کی دو موٹرسائیکلیں جلا دیں ، پولیس بوتھ میں توڑ پھوڑ کی اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب جنوبی دہلی میں نیو فرینڈس کے علاقے میں ایک مظاہرے کے دوران پرتشدد واقعات کے دو دن بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ ذرائع  کے مطابق سلیم پور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کشیدگی پھیلتے ہی پولیس کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مظاہرین سلیم پور سے جعفر آباد کی طرف جارہے تھے جب جھڑپیں شروع ہوگئیں جب سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

About The Author