دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی سے ملاقات کی درخواستیں

ابھی تک محبوبہ مفتی سے کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

محبوبہ مفتی سے ملاقات کی درخواستیں

سرینگر ،

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اپنے قائدین کو پارٹی صدر محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
ایک بیان میں پی ڈی پی کے ترجمان نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے میٹنگ کی اور پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی مسلسل نظربندی پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ کی مسلسل نظربندی کو "غیر جمہوری” قرار دیتے ہوئے رہنماؤں نے انتظامیہ کو بار بار درخواستوں کے باوجود بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہ دی ۔ذرائع  کے مطابق 10 دسمبر کو پی ڈی پی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سرینگر کو محبوبہ مفتی سے ملنے کی درخواست کی تاہم ابھی تک محبوبہ مفتی سے کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بیان کے مطابق پی ڈی پی رہنماؤں نے انتظامیہ کے رویہ کو غیر اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر رہنماؤں کو محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ذرائع  کے مطابق بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ پی ڈی پی صدر کی نظربندی غیر جمہوری ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔

About The Author