دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی نے دو قومی نظریہ کو ایک بار پھر سچ ثابت کر دکھایا

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف متنازعہ سٹیزن بل پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے

بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی نے دو قومی نظریہ کو ایک بار پھر سچ ثابت کر دکھایا ،، مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری چھیننے کی سازش میں مودی نے بھارت کو ہی مقبوضہ علاقہ بنا دیا ،

مسلم مخالف، ہندو نواز متنازع بل پر مودی اور امیت شاہ کے خلاف پورا ملک نعروں سے گونجنے لگا ،، دہلی، ممبئی، حیدرآباد، کولکتہ سمیت کئی علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، مشرقی ریاست آسام میں شروع ہونے والے مظاہروں میں چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف متنازعہ سٹیزن بل پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔نسل پرست اقدامات کے باعث نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ دے دی گئی

متنازعہ بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بھارتی پولیس کی طرف سے تشدد اور پکڑ دھکڑ میں شدت آ گئی۔ پولیس نے پر امن مظاہرین کو پرتشدد دکھانے کے لیے بسوں کو آگ لگانا شروع کر دی۔ دہلی پولیس کی بس پر پٹرول چھڑکنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ظلم اور فسطائیت کے خلاف کھڑی ہونے والی بہادر لڑکی مزاحمت کا استعارہ بن گئی۔ اپنے دوست کو پولیس کے غنڈوں سے بچاتی بائیس سالہ عائشہ اور لدیدہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے جب ان پر دھاوا بولا تب وہاں مظاہرین نہیں تھے ،، پولیس نے آتے ہی انہیں باہر نکلنے کے لیے دھمکانا شروع کر دیا۔

کیرالا کے طالبعلم کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کے ساتھی کسی احتجاج کا حصہ نہیں تھے،،مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آئے لیکن پولیس نے انہیں پکڑ کر تشدد شروع کر دیا

دہلی، ممبئی، حیدرآباد، کولکتہ سمیت کئی علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، مشرقی ریاست آسام میں شروع ہونے والے مظاہروں میں چھ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو چکے ہیں۔

About The Author