نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ،حکومت نے ہوم ورک شروع کردیا

وزیر قانون فروغ نسیم اور بابر اعوان کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع اور متعلقہ ادارے سے بھی حتمی فیصلے سے قبل مشاورت کی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد آرمی ایکٹ میں ترمیم  کے لئے حکومت نے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے پر اپیل اور ترمیم کی منظوری دونوں آپشنز زیر غور ہیں۔

حکومتی ماہرین قانون عدالتی فیصلے پر اپیل سے متعلق مشاورت کررہے ہیں۔

وزیر قانون فروغ نسیم اور بابر اعوان کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع اور متعلقہ ادارے سے بھی حتمی فیصلے سے قبل مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ حکومتی ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی آئین میں نہیں۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے لئےدوتہائی اکثریت نہیں بلکہ ایوان میں  موجود ارکان کی اکثریت درکار ہوگی۔

مسودے پر اپوزیشن جماعتوں سے بھی اتفاق رائے پیدا کر نے کی کوشش کی جائے گی۔

About The Author