دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان نے اپنا دورۂ ملائیشیا کیوں منسوخ کیا؟

ذرائع کے مطابق کوالالمپور سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی نمائندگی اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنا دورۂ ملائیشیا منسوخ کردیاہے۔

سفارتی ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ سعودی عرب کے دباؤ پر وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوالالمپور سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کی نمائندگی اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

اجلاس میں ترکی ، ایران ، ملائیشیا اور قطر کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔

واضح رہے کہ سرکاری سطح پر تاحال دورے کی منسوخی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشین ہم منصب کی طرف سے 18 تا 20 دسمبر کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت ڈاکٹر مہاتیر کے خصوصی ایلچی اور ملائشیا کے ڈپٹی وزیر خارجہ مرزوکی بن جاجی یحییٰ نےرواں سال نومبر میں دی تھی۔

About The Author