نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

شاندار کاکردگی کا اعتراف ،ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ کے جج سعید امجد کوتعریفی سند سے نوازاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی جانب سے صوبہ بھر میں دوسری اور ملک بھر میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان اور ماڈلسول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سعید امجد کو تعریفی سند سے نوازا ،اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان آڈیٹوریم اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک بھر کے ججز کےعلاوہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ ،ماڈل کریمنل کورٹ ڈیرہ کے ایڈیشنل سیشن جج عثمان ولی ،ماڈل کرمنل مجسٹریٹ کورٹ ڈیرہ کے جج سلیمان رعایت کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹاینڈسیشن ججز اور ماڈل کورٹ ججز نے شرکت کی ۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود تمام سول مقدمات نمٹانے اور زیروپینڈنسی ہونے کے باعثڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان اور ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ کے جج سعید امجد کی شاندار کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد سے نوازا ۔واضع رہے کہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان محمدیونس خان کی سربراہی میں قائم ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ کے جج محمد سعید امجد نے ماہ نومبر کے دوران 40.25 پوائٹس کے ٹارگٹ پر 252.3 پوائنٹس حاصل کرکے ایک بار پھر ریکارڈ قائم کردیاہے ۔ماہنومبر کے دوران صرف 23 دفتری ایام میں مجموعی طور پر تمام زیر تجویز142 دیوانی اپیلوں کا فیصلہ سنادیاگیا ہے ۔ان میں 77 دیوانی ،31 فیملی اپیلیں ، 32 درخواست نگرانی اور02 رینٹ کےمقدمات شامل ہیں۔ ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ نے تیز ترین سماعت میں ایک بار پھر اپنی سابقہ پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے دو سری بار صوبے بھر دوسری جبکہ ملک بھر میں قائم 96 ماڈل سول اپیلیٹکورٹ میں سے 08 ویں پوزیشن حاصل کی اور اب تک کے تمام زیر تجویز مقدمات نمٹا دیئے جس سے زیر تجویز مقدمات کی پینڈنسی زیرو ہوگئی ہے۔ ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ ڈیرہ کے رواں سال 15 جولائیسے قیام کے بعد اب تک 453 زیر تجویز مقدمات نمٹائے گئے ہیں جن میں پانچ سال سے زائد عرصہ کے زیر التواءاپیلیں اور مقدمات بھی شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ بارڈیرہ کے وکلاءصدام حسین زکوڑیایڈووکیٹ ،خیال محمد شیرانی ایڈووکیٹ ،سعداللہ خان مروت ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاءنے انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔


: ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس سست بحال کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) انٹرنیشنل سب میرین کیبل( اے اے ای 1 )میں فنی خرابی کی وجہ سے اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار رہی۔ انٹرنیشنل سب میرینکیبل( اے اے ای 1 )میں فنی خرابی کی وجہ سے اتوار کو پاکستان میں انٹرنیٹ کو بحال کردیا گیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحالکردیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی پریس ریلیز کے مطابق کیبل میںفنی خرابی کو دور کردیا گیا ہے۔پی ٹی سی ایل نے انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیاہے۔پی ٹی سی ایل نے صارفین کو پیش آنیوالی مشکلات پر معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں اںٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قطر کے قریب انٹر نیشنل سبمیرین میں تکنیکی خرابی آ گئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں صارفین کو انٹر نیٹ کے استعمال میں دشواری کا سامنا رہا۔ تاہم سے حوالے سے پی ٹی سی ایل نے بیان جاری کیا ہے کہ انٹر نیشنل کنسور شیم سے مل کر خرابیرور کردی گئی ہے،صارفین کو پیش آنی والی مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔


موسم سرد اور خشک رہے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان اورمضافات میں موسم سرداورخشک رہے گا،صبح کے وقت دھندچھائی رہے گی۔پیرکے روز ڈیرہ میںزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 اورکم سے کم6سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 87فیصداورشام 5بجی88فیصد تھا۔منگل کے روز ڈیرہ میں طلوع آفتاب 7بجکر06منٹ پراورغروبآفتاب 5بجکر17منٹ پرہوگا۔


پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پرپہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ناقابل یقین صورتحال ہوگئی ،پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پرپہنچ گیا ہے۔دنیا کے20 بہترین سیاحی ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقسیاحت کے معروف امریکی جریدے ’کونڈے ناسٹ ٹریولر‘ نے پاکستان کو سال 2020ءمیں سیاحت کے لیے دنیا کا اولین بہترین ملک قرار دیا ہے۔ سیاحتی امور سے متعلق امریکا کے معروف میگزین کونڈےناسٹ ٹریولر نے سال 2020ء میں تعطیلات میں دنیا پھرنے کے لیے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو اول درجے پر رکھا گیا ہے۔میگزین کے مطابق طالبان کے ختم ہوتے ہوئے اثرو رسوخ، سیکیورٹی اور امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراونڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیاہے۔مذکورہ فہرست میں برطانیہ کو دوسرے، کرغستان تیسرے، ارمینیا چوتھے اور برازیل کو پانچویں نمبر پرہے۔اسی طرح بالترتیب آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، یو ایس ، لبنان، چین،ڈنمارک، برٹش ورجن آئس لینڈ، مراکش، پاناما، کروشیا اور جاپان آتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے بہترین سیاحتی ممالک کی یہ فہرست سیاحوں، ٹریول بلاگرز، یوٹیوب وی لاگرز، میگزینز اور ایڈوینچرز کلب کیآراءاور تبصرے کے بعد بنائی جاتی ہے۔


انکم ٹیکس گوشوارے اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انکم ٹیکس گوشوارے اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ ،سرکاری ملازمین سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخاور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے انکم ٹیکس گوشوارے اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے پندرہ دسمبر 2019ءآخری تاریخ مقررکی تھی لیکن چودہ اور پندرہ دسمبر ہفتہ وار تعطیل کی نذر ہو گئے جس کی وجہ سے گوشوارے اور سالانہ ریٹرن جمع کروانے والے پریشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آمدنی کے گوشوارے اور سالانہ ریٹرنجمع کرانے کی توسیعی تاریخ 15دسمبر کی بجائے 31دسمبر 2019ئ مقرر کی جائے تاکہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے شہری اپنا حساب کتاب ایف بی آر میں جمع کروا سکیں۔


وکلاءکی جانب سے ہڑتال اور بائیکاٹ میں نرمی کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کی جانب سے ہڑتال میں نرمی کردی گئی ،وکلاءصبح سے دن بار بجے تک صرف ضمانت اور حکم امتناعی کیدرخواستوں کے لئے عدالت میں پیش ہوں گے ،دیگر مقدما ت کی پیروی کے لئے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ،خیبر پختونخوا بارکونسل کی کال پر ڈیرہ اسماعیل خان میں وکلاء کی جانب سے ہائی کورٹ بار اور ماتحت عدالتوں کا غیر معینہ مدت تک مکمل طو رپر بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ۔ تاہم گزشتہ روز ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںسائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال میں نرمی کا فیصلہ کیاگیا ۔جس کے مطا بق وکلاء صبح سے دن بارہ بجے تک صرف ضمانت اور حکم امتناعی کی درخواستوںپر بحث کے لئے عدالتوں میں پیش ہوں گے ،ان کے علاوہ دیگر مقدمات کے لئے وکلاءمطالبات منظور ہونے تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور تمام عدالتوں کے بائیکاٹ جاری رکھیں گے ۔واضح رہے کہوکلاءکامطالبہ ہے کہ ضابطہ دیوانی مقدمات اورنارکاٹیکس ایکٹ میں ترامیم کو واپس لیاجائے ،صوبائی حکومت کی جانب سے نئی ترامیم سے ماتحت عدالتوں کااختیارکم کردیاگیاہے جس سے عوام کو مشکلاتکاسامناکرناپڑے گا ،اسلئے نئے قوانین انصاف پرمبنی نہیں ،نئے قوانین سے ہائیکورٹ پرکیسوں کابوجھ مزید بڑھے گا ، دوسری جانب عدالتوں میں آنیوالے سائلین نے بتایاکہ وکلاء کے عدالتوں سے بائیکاٹاور ہڑتال سے انہیں شدید مالی وجانی نقصان اٹھاناپڑ رہا ہے لہذا بار بار ہڑتال اور بائیکاٹ کا سلسلہ بند کیاجائے۔


ٹریفک کے المناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود چشمہ روڈ شیخ یوسف اڈہ کے قریب مزد منی ٹرک او رموٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ، ڈرائیور موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سی آر بی سی کا رہائشیبیس سالہ جاسم ولد حاجی حاجی نواز خان بھٹنی سکنہ کڑی وام جنڈولہ موٹرسائیکل پر اپنے گھر روانہ تھا کہ شام سوآٹھ بجے تھانہ صدر کی حدود شیخ یوسف اڈہ ڈیرہ چشمہ روڈ پروہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتارمزدا شہزور منی ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی امداد ی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور متوفیکی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے متوفی کے بھتیجے عمران اللہ ولد نیک نام دین کی رپورٹ پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہدرج کرلیاہے۔


ٹریفک کے المناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود چشمہ روڈ شیخ یوسف اڈہ کے قریب مزد منی ٹرک او رموٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار بیس سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ، ڈرائیور موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سی آر بی سی کا رہائشیبیس سالہ جاسم ولد حاجی حاجی نواز خان بھٹنی سکنہ کڑی وام جنڈولہ موٹرسائیکل پر اپنے گھر روانہ تھا کہ شام سوآٹھ بجے تھانہ صدر کی حدود شیخ یوسف اڈہ ڈیرہ چشمہ روڈ پروہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتارمزدا شہزور منی ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی امداد ی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور متوفیکی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے متوفی کے بھتیجے عمران اللہ ولد نیک نام دین کی رپورٹ پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہدرج کرلیاہے۔


اے پی ایس کے شہداءکی یاد میں شمعیں روشن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان زندہ باد مومنٹ ڈیرہ کے زیراہتمام اے پی ایس کے شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کرکے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،اس موقع پر پاکستان زندہ باد موومنٹ کےمرکزی صدر شیراز مغل گومل یونیورسٹی کے صدر حسن وزیری مین کیمپس کے صدر رفاقت خان اور سٹی کیمپس کے صدر مصدق امان۔فرید صافی۔احسان اللہ مروت حبیب کنڈی خضر گنڈہ پور عابد گنڈہ پور معتصیم احمدانس خان نے ساتھیوں سمیت شرکت کی اور شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کیں ، جی پی او چوک پر پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے جبکہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام پیشکیا گیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے پی ایس کے شہداءکو ہم کبھی نہیں بھولیں گے ان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے آج بھی پاکستان میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور تعلیمی اداروں میں تعلیمجاری ہے دشمن عناصر کے پاکستان کو توڑنے کی کوشش میں ناکام ہوئے ملک دشمن عناصر اب بچوں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں اور پاکستان زندہ باد مومنٹ کا منشور ہے کہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لاناہے پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر پلیٹ فارم پر ساتھ دے گی اے پی ایس کے بزدلانہ حملے کرکے پاکستانی عوام کو کوئی بھی نہیں ڈرا سکتا اور پاک فوج نے گیارہ سال دہشت گردی کیجنگ لڑ کر پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے اس موقع پر ایپکا کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور جمیعت علماء اسلام کے رہنما نعمان الہی اور ساجد خان مسلیم لیگ ن کے رہنما زیشان راج و دیگر نےخصوصی طور پر شرکت کی اور آخر میں پاکستان کی سلامتی اور شہدا ءاے پی ایس کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔


پاکستان مسلم لیگ( ن) جنوبی اضلاع کے سینئر رہنماوں کا اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی صدر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکریٹری وسابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ( ن) خیبر پختونخوا پشاور سیکرٹریٹمیں جنوبی اضلاع کے سینئر رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سے روشن ضمیر لغاری ایڈووکیٹ ھائی کورٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں امیر مقاماور مرتضی جاوید عباسی نے ضلعکی تمام سابقہ کابینہ تحلیل کردی اور فیصلہ کیاگیا کہ جلد ہی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو 20 دن کے اندر تنظیم سازی کا عمل مکمل کرے گی جس کے بعد 15 جنوری سے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکیمروت، کرک اور کوہاٹ میں مسلم لیگ کی صوبائی اور مرکزی کابینہ کے عہدیدار ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے۔


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود کا ڈی آر سی دفتر کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کونسل ڈی آر سی کے مسلمہ کردار کی بدولت بشری حقوق اور فوری انصاف کی فراہمی کےمطلوبہ احداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔ڈی آر سی کو میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلوں کے سبب لوگوں کے تنازعات باہمی راضامندی سے حل ہو رہے ہیں۔ جبکہ تھانوں اور عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بتدریج کمہوتا جار ہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آر سی دفتر ڈیرہ کے دورے کے موقع پر جیوری ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی آر سی کے مختلف پینلز کےعہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ زر ، زن اور زمین تنازعات کونسل نے 1764فریقین کی باہمی رضامندی سے ریکارڈ وقت میں حل کیے ہیںاور مختلف تنازعات پر مبنی سائلین کی طرف سے دائر 26درخواستوں پر کاروائی جاری ہے۔ ڈی پی او کو بتایا گیا کہ لوگوں کے تنازعات کو حل کرنے میں زیادہ کردار مقامیپولیس کا رہا ہے۔ جن کے مربوط تعاون سے فریقین آپس کے اختلافات کو ختم کرنے پر امادہ ہوئے اور کئی موقعوں پر خونی تصادم کے خطرات کا پیشگی سدبا ب بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈی پی او ڈیرہ نے ڈی آر سی میں شامل ارکان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی آر سی ممبران پر زور دیا کہ وہ بد امنی اور لوگوں کے مابین اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا تعینکرتے ہوئے آپس میں مربوط تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ ڈی آرسی کی طرف سے بھیجے جانے والے سمنات اور درخواستوںپر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں ۔


ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائیاں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے رواں ماہ کے دوران اب تک ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی کاروائیوں میں 43مطلوب اشتہاریوں سمیت 129مشکوک افراد کوگرفتار کیا ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور اور مسلسل کریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کیگئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود کیخصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین اور سرکل ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈیرہ کے پانچوں سرکلز سٹی ، صدر، پروآ، پہاڑپور اور کلاچی کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشنز ،اچانک چھاپوں اور کریک ڈاﺅن کے تسلسل میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل و اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 43اشتہاریوں سمیت 129مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں کریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں زیر حراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 08کلاشنکوف،01کلاکوف ، 14رائفلز،18بندوق،45پستول اور1646 مختلف بور کے کارتوسبرآمد کیے گئے۔ اپریشن کے دوران ضلع بھر میں کرائے کے 1978مکانات کو چیک کیا گیا جن میں مقیم 22غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔ منشیات کی سپلائی لائنکو بند کرنے کے سلسلہ میں جاری کریک ڈاﺅن کے دوران پولیس نے رواں ماہ 12کلو 220گرام چرس،385گرام افیون ،454گرام ہیروئن ،09کلو بھنگ اور205گرام آئس برآمد کی گئی۔ رواںماہ مختلف کاروائیوں میں پولیس نے 470مقامات پراچانک چیکنگ کے دوران وی وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر 14225موٹر سائیکلوں کوچیک کیا۔ اسی دوران غیر رجسٹرڈ اوربغیر نمبر پلیٹ 446موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر مزید چھان بین کے لیے متعلقہ تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں۔ زیر دفعہ107اور 55/109کے تحت 858افراد کوحراست میں لیا گیا۔ ۔ مختلف اوقات میںہوائی فائرنگ کے مرتکب15ملزمان بھی پولیس نے گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا ہے۔


سرکلر روڈ ڈیرہ سمیت شہر کے مین اور ملحقہ بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حقنواز پارک کے قریب سرکلر روڈ ڈیرہ سمیت شہر کے مین اور ملحقہ بازاروں میں قبضہ مافیا کا راج برقرار، جگہ جگہ غیر قانونی سٹالز، دکانداروں نے دکانوں کے باہر موٹر سائیکلاسٹینڈز قائم کر لئے، تجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کے لئے خرید و فروخت کرنا چیلنج بن گیا، لاکھو ں نفوس پر مشتمل آبادی والے شہر کے مین بازار اور اس سے ملحقہ بازار مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ہو چکے ہیںجگہ جگہ غیر قانونی سٹالز، دکانداروں نے دکانوں کے باہر موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے بازاروں کو موٹر سائیکل اسٹینڈز میں تبدیل کر رکھا ہے جس کیوجہ سے شہریوں کا بازار سے خریداری کرنا کسی چیلنج سے کم دکھائینہیں دیتا، پھلوں، سبزیوں سمیت دیگر اشیاء فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں نے اپنے ٹھیلے بازار کے وسط میں کھڑے کرکے پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کررکھی ہیں۔ جبکہ دکانداروں نے کئیکئی فٹ دکانوں کا سامنا سڑکوں پر سجا رکھا ہے جس کیوجہ سے دکانداروں نے قبضہ مافیا کا روپ دھار کر حکومت کی سرکاری اراضی پر قبضے جما رکھے ہیں جس کیوجہ سے دکانداروں اور پیدل چلنے والے میں لڑائیجھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں، خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کو بازاروں میں قائم ہونے والیتجاوزات کے خاتمے کا پابند بنایا جائے تاکہ خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔


: موضع جات کے ریکارڈ کوجلد کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے ،احمداللہ خان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ راحمداللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال ڈیرہ میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، کمشنر ڈیرہ جاوید خانمروت کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے پٹوارخانوں کی چیکنگ اور اس میں موجود ریکارڈ مال کی پڑتال کا سلسلہ روز انہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتائی و غفلت برداشت نہیںکی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موضع جات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جو کہ عنقریب پایہ تکمیل تک پہنچ جاہیگا۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے براہ راست میرے دفتر آئیںان کے مسائل موقع پر سنے جائیں گے اور فوری طور ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ،


پولیو کا تدارک ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ،جاوید خان مروت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے کہا ہے کہ پولیو کا تدارک ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جس سے نبر آزما ہونا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ اس کی وجہسے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہماری بدنامی ہو رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی سطح پر منائے جانے والی انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بعد ازمغرب(Evening) اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قائمقام ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت ، تعلیم، پولیس، ای پی آئی، ڈبلیو ایچ او، کام نیٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسرانونمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جاوید مروت نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کی گئی طویل جد و جہد کے نتیجے میں جب ہم کامیابی کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے کہ اسدوران خیبر پختونخوا کے بعض جنوبی اضلاع میں اس موذی مرض کے دوبارہ سر اٹھانے سے جہاں مکمل کامیابی کا خواب فوری طور پر تشنہ تکمیل رہ گیا وہیں یہ امر بھی اجاگر ہوا کہ ہمیں جہد مسلسل کو نہ صرف جاری رکھناہے بلکہ اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مزید انتھک محنت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض پڑوسی اضلاع میں مسلسل نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں لہذا ہمیںزیادہ ہوشیار اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مقرر کردہ 100فیصد ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں خصوصاً ریفیوزل کیسز کو منانے اور انہیں اس بات پر قائل کرنے کیلئے کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانا نہ صرف اپنے آنے والی نسل کو جسمانی طور پر محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہیں بلکہ مذہبی نقطہ نظر سےبھی اس میں کوئی قباحت نہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس سلسلے میں علماءکرام اور میڈیا کا خصوصی طور پر تعاون حاصل کیا جائے تاکہ انسداد پولیو کے قطروں کے بارے میں معاشرے میں پھیلی ہوئی جھوٹیافواہوں اور تاثر کو ذائل کیا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ اداروں کے علاوہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو متنبہ کیا کہ اس قومی کاز کوکامیاب بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی یا تساہل برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے ڈی ایچ او ڈیرہ کو آج پہلے دن اپنے فرائض صحیح طور پر انجام نہ دینے والے اہلکاروں کی Explanationکال کرنے اور غفلت ثابت ہونے کی صورت میں قرار واقعی سزا دینے کی ہدایتکی۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ بعض ٹیموں کو بروقت سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی جسکی وجہ سے انہیں فرائض سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کمشنر ڈیرہ نے ہدایت کی کہ ایس اوپی کے مطابق تمام پولیوٹیموں کی مناسب سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

About The Author