ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے چار کروڑ بچوں کو پولیو سے بچوں کے قطرے پلائے جارہے ہیں ۔
بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔ پولیو مہم میں دو لاکھ 65 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں ۔
ملک کے مختلف شہروں میں پولیوکے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلاجارہی ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے امید ہے 2022 تک ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔
پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور محکمہ صحت کے افسران شریک ہوئے۔
وزیراعلی پنجاب نے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے ۔
پنجاب میں ایک کروڑ نوے لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
خیبرپختون خوا میں پولیو مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ محمود خان نے کیا ۔
مہم کے دوران صوبہ بھر میں 67 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں ۔
پولیو مہم کے لیے 22 ہزار سے زائد پولیو ورکز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
بلوچستان میں بھی انسداد پولیو مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
وزیراعلی جام کمال نے والدین کے نام پیغام میں کہا کہ پولیو کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، ہم نے مل کر پولیو کے خلاف جنگ جیتنی ہے
سندھ بھر میں 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
نواب شاہ میں پولیو مہم کا افتتاح وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔
ملک بھر میں چلائی جانے والی مہم کے لئے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ