نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ اور کوٹ ادوسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ نااہل اورنالائق پی ٹی آئی کی حکومت کی غریب کش پالیسیاں عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہیں،جس عوام نے موجودہ حکومت کو ووٹ دئیے آج مہنگائی کے سونامی میں انہیں ہی بُری طرح ڈبویاجارہاہے، موجودہ نمائندے ان کے دور کے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر افتتاح کرنے میں مصروف ہیں، ان کے دور کے منظور شدہ منصوبوں کا افتتاح کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، حلقے کے عوام باشعور ہیں،شعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہنجراء خاندان کی عوامی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا ایجنڈا صرف اور صرف اقتدار کا حصول تھا،ووٹ دینے والوں کوآج مہنگائی کے سونامی میں بُری طرح ڈبویاجارہاہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ عوامی حقوق کی جنگ میں ا نکی جماعت مسلم لیگ ن کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ہم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،

انہوں نے کہا کہ موجودہ نمائندوں کے ابھی تک اپنے کوئی منصوبے نہیں ہیں،وہ ان کے دور کے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر افتتاح کرنے میں مصروف ہیں عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ پل 88کا منصوبہ،نور شاہ تلائی روڈ اور زیر تعمیر منڈی مویشی روڈ ان کے دور کے منظور شدہ منصوبے ہیں، اس طرح کے منصوبوں کا افتتاح کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ پوری حلقے کی عوام جانتی ہے کہ ہنجرا خاندان نے پورے شہر کی مخالفت کے باوجود نئی سبزی منڈی کی بنیاد رکھوائی اور تمام آڑھتیان کو اس منڈی میں ان کے مالکانہ حقوق دلوائے،پرانی سبزی منڈی میں تمام اراضی ہنجراء خاندان کی تھی، زیادہ نقصان ہنجراء خاندان کا ہوا اس کے باوجود بھی ہنجرا خاندان نے اس منڈی کی بنیاد رکھوا کرآڑھتیوں کو ان کے وسیع اور باعزت کاروبار کے لئے مواقع فراہم کرائے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ،ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور غریب عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے،ہنجراء خاندان الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء کی قیادت میں علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بناء پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،عوام جانتی ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے اور کون عوام کی خدمت کی غرض سے سیاست کررہاہے اور کون عوام سے ووٹ لیکر غائب ہو جاتا ہے، ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اسی لیے عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام باشعور ہیں،شعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں،ہنجراء خاندان نے عوام کی خدمت کیلئے24 گھنٹے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں،ملک احمد یار نے کہا کہ عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے، عزت اللہ تعالیٰ عطا کرتا اس کی بنیاد لوگوں کی خدمت ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایف ایف سی کے نمائشی پلاٹ پر یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے کاشتکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر فارم ایڈاوئزری سنٹر ملتان کے منیجر طارق جاوید نے کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی اپنے منافع کا ایک کثیر حصہ غریبوں اور ناداروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتی ہے،زمینداروں کے لئے پانی اور مٹی کے مفت تجزیہ کی سہولت بھی موجودہے،اسی طرح کمپنی ہر سال اہم فصلوں پر نمائشی پلاٹ لگا کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرتی ہے،انہوں نے زمینداروں کو کہا کہ وہ فصلات کو کاشت کرنے سے پہلے زمینوں کا تجزیہ ضرور کروائیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے،ایف ایف سی کے زرعی ماہر محمد طیب نے کاشتکاروں کو بتایا کہ پودوں کی فی ایکڑ تعداد، کھادوں کا متوازن استعمال اور بروقت آبپاشی نے کماد کی 16سومن فی ایکڑ سے زائد پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، انہوں نے کھادوں کے متوازن استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھادوں کا استعمال زمین کے تجزیہ کے بعد کریں تجزیہ نہ ہونے کی صورت میں 2بوری ڈی اے پی اور 01بوری پوٹاش بوقت کاشت ڈالیں، یوریا کی 03سے 04بوریاں تین سے چار قسطوں میں جولائی تک مکمل کر لیں جبکہ ایک بوری پوٹاش مٹی چڑھاتے وقت استعمال کریں،کماد کی اچھی پیداوار کے لیے پوٹاش کا استعمال ضروری ہے،

انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ کماد کاشت کرنے کے بعد سموں پر زیادہ مٹی مت چڑھاہیں اور جڑی بوٹیوں کے انسدادا کے لیے زرعی ماہر کے مشورے سے مناسب زہر کا سپرے کریں، کمپنی کے زرعی ماہر نعمان علی طاہر نے کاشتکاروں کو کھادوں کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کر تے ہوے کہا کہ ملک میں تمام کھادیں ملکی ضروریات کے مطابق دستیاب ہیں،ایف ایف سی ملکی زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،زمیندار کمادکی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے ایف ایف سی کی زرعی خدمات سے استفادہ حاصل کریں،نمائشی پلاٹ کے زمیندارنے ایف ایف سی کااسے اور علاقے کے زمینداروں کی عملی تربیت کرنے پر شکریہ ادا کیا


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پولیس شہریوں کے تحفظ اور خدمت کے حذبہ سے سرشار، میلہ نور شاہ طلاء میں ملنے والی کمسن بچی کو والد سے ملوا دیا، والدین کا اظہار تشکر و مسرت،اس باریتفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ کے وژن کے مطابق پولیس افسران و اہلکاران شہریوں کے تحفظ و خدمت کیلئے جذبوں سے سرشار ہو کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں میلہ نورشاہ طلاء میں دوران ڈیوٹی پولیس افسران کو والدین سے بچھڑ جانیوالی کمسن بچی ام حانیہ ملی جسپر سب انسپکٹر باسط اور اے ایس آء عرفان فیض نیفوری طور پر پولیس پکٹس پر اطلاع دی اور لاوُڈ اسپیکر و مساجد میں اعلانات کرائے جس پر بچی کے والد کا ملنا ممکن ہوا جو خود بچی کے بچھڑ جانے پر اضطرابی کی حالت میں میلہ میں اپنی بچی کو ڈھونڈ رہے تھے کمسن ام حانیہ کے مل جانے پر وسیم احمد کی خوشی دیدنی تھی اور پولیس کی کارکردگی پر اظہار مسرت و تشکر کیا

About The Author