دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نفسیاتی مریضوں کامولانا روم کی شاعری سے علاج

کشمیری ادب پر رومی کا اثر اتنا گہرا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کشمیری صوفی شاعروں نے رومی کو پورے دل سے پڑھا اور سمجھا ہے۔

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد تسکین کے لئے مولانا روم کی صوفی شاعری کا رخ کرتے ہیں۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے چند سال قبل کیے گئے سروے کے مطابق ، مقبوضہ کشمیر میں تقریبا 1. 18 لاکھ افراد ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔چنانچہ جب 55 سالہ فاطمہ ، کے اکلوتے بیٹے ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں غائب ہوگئے تو وہ شدید ذہنی انتشارکا شکار ہوگئیں توایک نفسیاتی اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں مولانا جلال الدین رومی کے مزار کی زیارت کرنے اور صوفی موسیقی سننے کو کہا۔

سری نگر میں وادی کشمیر کے واحد دماغی اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا۔کہ ہمارے پاس ان کو دینے کے لئے کچھ نہیں ، سوائے افسردگی کی دوائیں۔ انہیں ذہنی سکون کی ضرورت ہے۔ لہذا ہم ان سے اپنے اعصاب کو پرسکون کرنے کے لئے صوفی موسیقی سننے کو کہتے ہیں ۔نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق سیکیورٹی کے باعث اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایک ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ صوفیانہ موسیقی سننے بہت سارے مریضوں کی جزوی بحالی کی اطلاع ملی ہے۔

صدیوں سے ، کشمیر کے صوفی میوزک استادوں نے 13 ویں صدی کے ترکی کے شاعر اور اسلامی اسکالر جلال الدین رومی کی شاعری کے ذریعہ سامعین کومحظوظ کیا ہے۔ دو دیگر فارسی شاعر ، جنہوں نے لوگوں کو کشمیر میں باقاعدہ گرویدہ بنایا ہے ، ان میں نورالدین عبد الرحمن جامی ، اور خواجہ شمس الدین حافظ شیرازی شامل ہیں۔

ایک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنتور پر استاد محمد یعقوب شیخ اپنی انگلیوں سے رومی کی شاعری کو ایک نئی زندگی عطا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ہلکی ہلکی روشنی اور شام ڈھلتی ہے تب ہم اس موسیقی کو پیش کرتے ہیں ۔ ہم رومی ، جامی اور حافظ کی شاعری پر دھنیں پیش کرتے ہیں۔
خطے میں اہم مساجد اور مزارات کے بند ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کی پریشانی بڑھ گئی ہے جس سے افسردگی اور نفسیاتی عوارض گہرے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کشیدہ سیاسی ماحول کی وجہ سے صوفی موسیقی کو بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ اب پچھلے کئی سالوں میں ، ذہنی پریشانی میں مبتلا بہت سے لوگوں کو ذہنی سکون کی خاطر صوفی موسیقی سننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ان کا خیال ہے کہ سامع کے لئے رومی کی شاعری کی طاقت کو تھراپی کی طرح استعمال کیا جائے ۔ اگرچہ ، یہ ایک فاسد دنیا ہے ، لیکن لوگوں کو شعور کی اعلی حالت تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے ، جہاں وہ زندگی کے مسائل پر دوبارہ قابو پالیں۔

کشمیر میں صوفی شاعروں کے صوفیانہ سلسلہ کا آغاز 14 ویں صدی سے مشہور شاعر ، لال دیڈ (للیشوری) سے ہوا ، جو عظیم صوفیانہ خاتون شاعر ہیں۔ شیخ نور الدین نورانی(نند رشی)ایک اور صوفی شاعر ہیں۔

شیخ نور الدین ریشی 15 ویں صدی میں صوفی سلسلے کے بانی ہیں ۔رشی ، جنہیں عام طور پر علمدارکشمیر کہا جاتا ہے ،وہ مولانا جلال الدین رومی سے شدید متاثر تھے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق خطے میں اسلام لانے والے مبلغ میر سید علی ہمدانی ، خود ایک فارسی اسکالر تھے۔ ان کی آمد کے بعد سے ہی مقامی علما نے رومی کی شاعری کو عام کیا ، جو مساجد اور درگاہوں میں دعاؤں کی صورت میں پڑھی جاتی ہے۔

کشمیری ادب پر رومی کا اثر اتنا گہرا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کشمیری صوفی شاعروں نے رومی کو پورے دل سے پڑھا اور سمجھا ہے۔ بہت سارے شاعروں نے اسی طرح کے افکار کو رومی کی طرح استعمال کیا ہے اور کچھ شاعروں نے بالکل وہی لکھا ہے ، لیکن کشمیری زبان میں۔

About The Author