دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین کا بڑا برینڈ ہواوے امریکی پابندیوں کے باوجود دنیا کی نمبر ون کمپنی بننے کے قریب

2016 میں چینی کمپنی نے اعادہ کیا کہ 2021 تک وہ دنیا میں اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں سرفہرست کمپنی ہونے کا مقام حاصل کر لی گی۔

اسلام آباد: اسمارٹ فونز بنانے والی چین کا بڑا برینڈ ہواوے امریکی پابندیوں کے باوجود دنیا کی نمبر ون کمپنی بننے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اسٹریٹیجیکل اینالیٹیکس کی رپورٹس کے مطابق 2015 میں ہواوے نے 10 کروڑ چالیس لاکھ اسمارٹ فونز کی درآمدات کیں جس سے وہ مارکیٹ کا 5.5 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور دنیا بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

2016 میں چینی کمپنی نے اعادہ کیا کہ 2021 تک وہ دنیا میں اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں سرفہرست کمپنی ہونے کا مقام حاصل کر لی گی۔

کوریائی میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی 2019 کے اختتام تک مجموعی طور پر 23 کروڑ1 لاکھ ہینڈ سیںٹس کی شپنگ مکمل کر لی گی جو مارکیٹ شیئر کا 17.7 حصہ بنتا ہے۔

About The Author