دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدرآصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری

ضیاالدین اسپتال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس ایس یو اہلکاروں کو سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ جس فلور پرسابق صدر زیر علاج ہیں ۔۔ وہاں صرف متعلقہ ڈاکٹروں کو جانے کی اجازت ہے ۔

سابق صدر آصف زرداری کا گزشتہ روز ضیا الدین اسپتال میں میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا اور 3 ٹیسٹ کیے۔ اینجیو گرافی اور اینجوپلاسٹی کا فیصلہ بھی میڈیکل بورڈ کرے گا۔ سابق صدر کی بیماری سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاضیا الدین اسپتال کراچی میں علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز ان کا معائنہ بھی کیا،، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے 3 ٹیسٹ کیے گئے۔ معالجین کےمشورے پرانہیں اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر مزید فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ ذاتی معالج اور این آئی سی وی ڈی کےڈاکٹرز بھی اسپتال میں موجودہیں۔

ضیاالدین اسپتال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس ایس یو اہلکاروں کو سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ جس فلور پرسابق صدر زیر علاج ہیں ۔۔ وہاں صرف متعلقہ ڈاکٹروں کو جانے کی اجازت ہے ۔

گزشتہ روز بختاور بھٹو ، آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو بھی والد سے ملاقات کے لیے اسپتال پہنچے تھے ۔

ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کو دل کے امراض کے ساتھ اسپائنل کورڈ کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے چند ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں، ان کے دل کے عارضے کے مزید ٹیسٹ کرائے جائیں گے جس کے بعد اینجوپلاسٹی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے چند ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں۔ رپورٹس کی روشنی میں آصف زرداری کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

آصف زرداری کے دل کے عارضے کے مزید ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ رپورٹس کے بعد اینجوپلاسٹی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آصف زرداری کو گزشتہ شام ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

About The Author