دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسمبلیوں میں اکثریت نہیں، سرائیکی صوبہ نہیں بناسکتے، فیاض چوہان

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق پوری قوم کرب میں مبتلا ہے ،

لاہور : پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سرائیکی صوبہ نہ بننے کی وضاحت کردی۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کےسوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واضح اکثریت حاصل نہیں، یہی وجہ ہے کہ سرائیکی صوبے کا قیام ممکن نہیں ہے، حسان نیازی کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں، حکومتی رٹ قائم کرنی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق پوری قوم کرب میں مبتلا ہے ، نواز شریف کو عدالت کا دیا گیا وقت ختم ہو گا تو دیکھیں گے، جب نواز شریف نے رپورٹ دینی ہوتی ہے تو اسپتالوں کے دورے ہوتے ہیں لیکن بعد میں دیکھتے ہیں برگر کھایا جا رہا ہے اور لندن کی سیر کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ حسان نیازی کی گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حسان نیازی، حفیظ اللّہ نیازی کے بیٹے ہیں اور حفیظ اللّہ نیازی ن لیگ کے سپورٹر ہیں، حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے 5 چھاپے مارے، نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، حسان نیازی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک اور معاشرے میں حکومت کی رٹ قائم کرنی ہے۔ ہنر مند جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے اور فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو سی پیک منصوبوں میں روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی ہضم نہیں ہوتی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی تھی کہ لاہور واقعہ کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، اب لاہور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

About The Author