دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کے صاحبزادے سے ہوگئی

انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل نومبر 2016 میں اکبر رشید سے ان کی پہلی شادی ہوئی تھی

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کے صاحبزادے اسد سے ہوگئی

تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، ثانیہ کے شوہر شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے شادی میں شریک نہیں ہو سکے۔

انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل نومبر 2016 میں اکبر رشید سے ان کی پہلی شادی ہوئی تھی جو 2 سال ہی چل سکی اور 2018 میں انکی شادی ختم ہوگئی۔

انعم مرزا پیشے کے اعتبار سے فیشن اسٹائلسٹ ہیں۔اسد سے شادی کے بعد انعم اپنی بہن ثانیہ کی طرح کرکٹر فیملی کا حصہ بن گئیں۔۔

About The Author