دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کیخلاف بد عنوانی کی تحقیقات شروع

نیب کی جانب سے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی زمینوں پر قبضے کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔اہم

روالپنڈی:

قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کیخلاف بھی بد عنوانی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کے ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ نیب راولپنڈی نے سپورٹس سٹی نارووال کا دورہ بھی کیا اور اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔

نارووال اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات تیز
نیب ذرائع کے مطابق حکام نے سپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ سپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔

مذکورہ کیس میں ن لیگی رہنما ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جواب بھی جمع کرا چکے ہیں۔ احسن اقبال کا مؤقف ہے کہ نیب یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسپورٹس سٹی کیوں بنایا گیا۔

یاد رہے کہ نیب اس سے قبل خواجہ آصف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر لیگی رہنما کیخلاف بھی بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب کی جانب سے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی زمینوں پر قبضے کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

About The Author