دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر اعظم مدینہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ  گئے ہیں ، سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے
رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نےاستقبال کیا۔
سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں
وزیراعظم عمران خان روضئہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے
وزیراعظم روضہ رسولﷺ پرحاضری کے بعدسرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے۔

ایک روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر اعظم مدینہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ ،پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم اپنے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر اعظم مدینہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ ،پاکستان اور سعودی قیادت کے درمیان جاری دوطرفہ تعاون اور تبادلوں کا تسلسل ہے۔قیادت کے درمیان جاری دوطرفہ تعاون اور تبادلوں کا تسلسل ہے

About The Author