پی آئی سی پر حملے کے دو روز بعد ،،، سینئر وکلاء میڈیا کے سامنے آئے ،، پہلے تو وکلاء کے وفاع میں توجیحات پیش کیں ،،، بولے احتجاج ،، پرامن تھا ،، پتھراؤ کر کے بلوے پر مجبور کیا گیا،،، سینئر وکلاء نے بعد میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے معافی بھی مانگ لی،
سانحہ پی آئی سی کے دو روز بعد ، سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان نے کلیم خورشید، امان اللہ کنرانی سمیت دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔ حامد خان نے کہا کہ وکلاء کا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا،، جتنے وکیل ذمہ دار ہیں ،، اتنے ہی ڈاکٹرز بھی ذمہ دار ہیں
حٓمد خان نے یہ تاثر بھی دیا کہ میڈیا نے واقعے کا یکطرفہ رخ دکھایا ،، ڈاکٹروں کے ساتھ وکلاء کی آواز بھی سنائی جائے،، ہماری غلطی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی غلطی بھی دکھائی جائے
وکلاء رہنماؤن نے پہلے توجیہات پیش کیں ،، بعد میں واقعہ کی اوپن انکوائری کا مطالبہ کر دیا ،، جاتے جاتے ،، سانحہ پی آئی سی میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے معافی بھی مانگی ،،،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ