دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی کے جیالے نے شیخ رشید کو سرگودھا لانے والی ٹرین پر انڈوں کی بوچھاڑ کردی

شیخ رشید ٹاک شوز میں بیٹھ کر بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں اب ان کو ہم پورے پنجاب میں انڈے ماریں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر آمد،استقبال کی تیاریاں بھی مکمل تھیں اور سٹیج بھی سجایا گیا تھا لیکن شیخ رشید ٹرین سے باہر نہ نکلے۔

پیپلزپارٹی کے جیالے کامران وڑائچ نے ٹرین پر انڈوں کی بوچھاڑ کردی۔شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی،میڈیا نے ٹرین میں جاکر شیخ رشیدسےگفتگو کی۔

وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشیدنے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی اچھا ہوگیا ضمانت ہوگئی،مریم نواز اور فریال تالپور کو باہر جاتا نہیں دیکھ رہا،ان کا این او سی لینا اور کیبنٹ سے منظوری لینا مشکل کام ہوگا،سیاست میں تلخیاں کم ہونی چاہیے،

ایک طرف مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب یہ الیکشن کمیشن پر ہی متفق نہیں ہیں،جو کچھ لاہور میں ہوا وہ قابل مذمت ہے، عمران خان مہنگائی، بلز، پانی کے مسائل کو ایک دو۔مہینے میں بہتر پوزیشن میں لے آئے گا،عثمان بزدار ٹھیک جارہے ہیں عمران اور ساری پارٹی اس پر راضی ہے،لاہور معاملہ انتہائی افسوسناک ہے، قائد اعظم کے پیشہ پر دھبہ لگایا گیا یے۔ ساری قوم غمگین ہے،

آرمی چیف کی 6 مہینے میں ایکسٹینشن ہوجائے گی۔شیخ رشید نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے سرگودھا اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔شیخ رشید کی آمد کے موقع پر پیپلزپارٹی کے جیالے نے ٹرین پر انڈوں کی بوچھاڑ کردی شیخ رشید مردہ باد کے نعرے لگائے۔

شیخ رشید ٹرین سے باہر نہ نکلے میڈیا نے ٹرین کے اندر جا کر بات چیت کی جبکہ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔انڈے پھینکنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہشیخ رشید ٹاک شوز میں بیٹھ کر بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں اب ان کو ہم پورے پنجاب میں انڈے ماریں گے۔بلاول بھٹو کی عزت و توقیر کے لیے ہم کسی کی جان لے بھی سکتے ہیں اور دے بھی سکتے ہی۔

About The Author