دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرلی

عدالت عالیہ نے ایک  کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض آصف زرداری کی درخواست ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔

عدالت عالیہ نے ایک  کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض آصف زرداری کی درخواست ضمانت منظور کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتا ہے؟کیا اس میڈیکل رپورٹ کے ساتھ آصف زرداری کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ  تفتیش تو ان سے کوئی کی نہیں جا رہی، انہیں ضمانت کیوں نہ دے دی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل چل رہا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ پوچھا کیا آپ نے میڈیکل رپورٹ دیکھی ہے؟بھروانہ صاحب رپورٹ زور سے پڑھیں

پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی ۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری لمبے عرصے سے شوگر، دل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،سابق صدر کو سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست پر نیب نے جواب جمع نہ کرایا۔ عدالت نے نیب کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیدیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آئندہ سماعت تک ہر صورت جواب جمع کرائیں۔

فریال تالپور کی درخواست پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک اور میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی ،میڈیکل رپورٹ پر آصف علی زرداری کو ضمانت ملی ہے۔ ہم شکر گزار ہیں جج صاحبان کے جنھوں نے انصاف کیا ہے۔

بلاول نے کہا آصف علی زرداری کا علاج کرانے کے لیے ضمانت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔ فریال تالپور کے کیس میں نیب آج کمنٹس نہیں لے کر آیا، فریال تالپور کے لیے 16 دسمبر تک انتظار کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا عمران خان کی حکومت کا یہ آخری سال ہے۔ میں کسی کے اشارے پر نہیں کہہ رہا بلکہ عوام کی یہی خواہش ہے۔ اب عوامی امنگوں کے مطابق جمہوری حکومت آئیگی۔

About The Author