دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت:72 سالہ بوڑھی عورت 3 برس سے بیت الخلا میں رہ رہی ہے

گاؤں کے سرپنچ ، بودھرم پیوٹی نے بتایاکہ میرے پاس اس کے لئے مکان بنانے کا اختیار نہیں ہے

اڈیشہ،

اوڈیشہ کے ضلع میوربنج کی ایک 72 سالہ قبائلی خاتون ، ریاستی حکومت سے رہائش حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پچھلے تین سال سے ایک بیت الخلا میں رہ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دراوپادی بہیرا نے بتایا کہ اس کا پورا کنبہ ، جس میں پوتا اور بیٹی شامل ہیں ، باہر سوتے ہیں جبکہ وہ بیت الخلا کے اندر کھانا پکاتی اور کھاتی ہے جسے کنیکا گاؤں کی انتظامیہ نے تعمیر کیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے اس معاملے کو حکام کے سامنے اٹھایا تھا جنہوں نے انہیں رہائش فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن وہ اب بھی اپنے گھر ملنے کی منتظر ہے۔

گاؤں کے سرپنچ ، بودھرم پیوٹی نے بتایاکہ میرے پاس اس کے لئے مکان بنانے کا اختیار نہیں ہے۔ جب کسی سکیم کے ذریعہ اضافی مکان تعمیر کرنے کا حکم آیا تو میں اس کو ایک گھر فراہم کروں گا۔

ذرائع  کے مطابق انسانی حقوق کے وکیل ستیہ موہنتی نے اس معاملے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور اڈیشہ حکومت سے معاملے پر غور کرنے کی درخواست کی۔

About The Author