نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آڈٹ پالیسی معطل کر دی

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایف بی آر نے آڈٹ پالیسی میں ٹیکس گزار کو طریقہ کار سے خفیہ رکھا،

لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آڈٹ پالیسی معطل کر دی،، ٹیکس گزار کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے بیرسٹر اسلم شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا،

عدالت نے آڈٹ پالیسی دو ہزار اٹھارہ کو معطل کرتے ہوئے ایف بی آر کو ایک ہفتے میں آڈٹ کرنے سے پہلے ٹیکس گزار کو تمام معلومات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے،

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایف بی آر نے آڈٹ پالیسی میں ٹیکس گزار کو طریقہ کار سے خفیہ رکھا،، جو خلاف قانون عمل ہے۔۔

About The Author