دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی فوج کو کارروائیوں کے لئے نئی امریکی سوور ایسالٹ رائفلز دے دی گئیں

بھارتی فوج کو 724000نئی اسالٹ رائفلز سے لیس کرنے کے لئے 700 کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کیا گیاتھا۔

نئی دہلی،

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج نے کارروائیوں کے لئے اپنی نئی حاصل کردہ امریکی سوور ایسالٹ رائفلز کو شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ، ہندوستانی فوج نے بھی اپنے اسنائپر رائفلز کے لئے ایمونیشن حاصل کرنا شروع کردیا ہے اوراس کے21 لاکھ سے زیادہ راؤنڈ منگوائے گئے ہیں۔

بھارتی فوج کے اعلیٰ ذرائع نے بتایاکہ دس ہزار ایس جی 716 رائفلز کی پہلی کھیپ ہندوستان پہنچ گئی ہے اور اسے ناردرن کمانڈ بھیج دیا گیا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق شمالی کمان جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے ۔بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نئی رائفلوں کو فوج میں شامل کرنے کے ساتھ انھیں دہشت گردوں سے زیادہ موثر انداز میں نپٹنے میں مدد ملے گی۔

بھارتی فوج کو 724000نئی اسالٹ رائفلز سے لیس کرنے کے لئے 700 کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کیا گیاتھا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق رائفلز کی فراہمی امریکی اسلحہ ساز کمپنی سیگ سوور کررہی ہے۔ یہ ریاستہائے متحدہ امریکامیں تیار کی جائیں گی اور ایک سال کے اندر اندر فراہم کی جائیں گی۔ بندوقوں کا معاہدہ فاسٹ ٹریک پروکیورمنٹ (ایف ٹی پی)کے تحت کیا جارہا ہے۔

ان رائفلوں کی بڑی تعداد یعنی 66000ہندوستانی آرمی کے لئے ہے۔ ہندوستانی بحریہ کو2000اور ہندوستانی فضائیہ کو4000رائفلز دی جائیں گی۔
سیگ سوور SIG716 7.62×51 ملی میٹر اسالٹ رائفلز ہندوستانی ساختہ 5.56×45 ملی میٹر انساس رائفلز کی جگہ لیں گی۔

ہندوستان اور روس کے مابین مشترکہ منصوبے میں تیار ہونے والی 7 لاکھ سے زیادہ اے کے 203 رائفلز بھی بھارتی فوج کو دی جارہی ہیں۔

About The Author