دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‏احتساب عدالت لاہورکاشہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمدکرنے کا حکم

نیب اسپشل پراسیکیوٹر حافظ اسد نے شہباز شریف، سلمان شہباز، حمزہ شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمند کرانے کی درخواست پر سماعت اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سناتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیاہے۔

عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ  گزشتہ روز محفوظ کیاجو  آج سنادیا گیاہے۔

نیب کی جانب سے جائیداد منجمند کرنے سے متعلق ریکارڈ جمع کرادیا گیا،احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت نے درخواست پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی کردی ۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اور نیب تفتیشی حامد جاوید کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

نیب کی جانب سے شہباز شریف خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جاچکی ہیں، عدالت نے نیب سے متعلقہ ریکارڈ طلب کررکھا تھا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی ۔

نیب اسپشل پراسیکیوٹر حافظ اسد نے شہباز شریف، سلمان شہباز، حمزہ شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

احتساب عدالت میں نیب لاہور کی جانب سے شریف فیملی کی جائیداد ضبطی کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی۔

About The Author