نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز

28جنوری 2016 کو منصوبے کے خلاف ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز کیا گیاہے۔ 

اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے آزمائشی سفر پر علی ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی  نے ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر اطلاعت پنجاب فیاض الحسن چوہان ٹرین میں سوار ہوئے۔

اور نج لائن ٹرین میں سرکاری افسران اور چینی کمپنی کے حکام بھی موجود ہیں۔ اورنج لائن ٹرین آج جن اسٹیشنز سے گزر رہی ہے وہ مکمل  تیار ہیں۔

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 سے 50 روپے فی کس مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس میں روزانہ ڈھائی سے پانچ لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔

اس ٹرین میں 200 مسافر بیٹھ کر اور 800 مسافر کھڑے ہوکر سفر کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ قلیل ترین مدت میں مکمل کیے جانے والے منصوبے کی تکمیل دُگنی قیمت اور دُگنے وقت پر ہوئی۔

2015 میں شروع ہونے والا منصوبہ ایک سو باسٹھ ارب روپے میں مکمل ہونا تھا مگر ٹرین کو ٹریک پر آتے آتے چار سال اور 300 ارب روپے لگ گئے۔

28جنوری 2016 کو منصوبے کے خلاف ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا۔

خیال رہے کہ گیارہ مقامات پر ایک سال دس ماہ تک کام بند رہا جس سے لاگت بڑھ گئی۔

About The Author