دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ممبئی:21 دسمبر کوچین بھارت مذاکرات کے دوران کشمیر کی تقسیم کا مسئلہ اٹھایا جائے گا

دونوں ملکوں کے مابین عدم اعتماد کا سبب ہے اور اس لئے اس کے حل کو تیز کیا جانا چاہئے

21 دسمبر کوچین بھارت مذاکرات کے دوران کشمیر کی تقسیم کا مسئلہ اٹھایا جائے گا ممبئی،: سفارتی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ممکن ہے کہ بیجنگ 21 دسمبر کو ممبئی میں ہندوستان اور چین کے مابین بات چیت کے موقع پر جموں و کشمیر کی تقسیم کے معاملے کو اٹھائے۔

ذرائع  کے مطابق یہ بات چیت دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے مابین ہوگی۔ قومی سلامتی کے مشیر این ایس اے اجیت ڈووال ہندوستان کی طرف سے جبکہ وزیر خارجہ وانگ یی بات چیت کے لئے چین کے خصوصی نمائندے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وانگ سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں کیونکہ اس کی تقسیم سے چین کی خودمختاری کو انداز میں چیلنج کیا گیا ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق لداخ میں اکسائی چن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ،

"بھارت کے چین کے کچھ علاقوں کو انتظامی دائرہ اختیار میں شامل کرنے کے فیصلے نے بیجنگ کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔

"یہ مذاکرات ستمبر میں ہونا تھے ۔ اکتوبر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جنپنگ کے مابین دوسرے غیر رسمی سربراہی اجلاس کے بعد ہندوستان اور چین کے مابین یہ پہلے اعلی سطحی مذاکرات ہونگے۔

ذرائع نے اعتراف کیا کہ طویل باہمی تنازعہ دونوں ملکوں کے مابین عدم اعتماد کا سبب ہے اور اس لئے اس کے حل کو تیز کیا جانا چاہئے۔ تب تک ، دونوں ممالک کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے مابین اختلافات تنازعات کا سبب نہ بنیں۔

About The Author