نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں:سکھ برادری کو کشمیر یوں کی حمایت میں مظاہرے سے روک دیا گیا

جموں وکشمیر ریاستی انتظامیہ کسی بھی طرح کا خراب ماحول نہیں چاہتی ہے لہذا لکھن پور میں ہی رکنے کے بعد ان کارکنوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے

سکھ برادری کو کشمیر یوں کی حمایت میں مظاہرے سے روک دیا گیا :

اکالی دل امرتسر اور خالصہ دل کے کارکنوں کو کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کے لال چوک پرحکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے سے رک دیا گیا ۔

ذرائع  کے مطابق ریاست پنچاب کے اکالی دل امرتسر اور خالصہ دل کے کارکن کشمیر کے لال چوک پر مظاہرہ کرنے جارہے تھے،

لیکن پہلے سے ہی وہاں پولیس اور سی آر پی ایف کے سیکڑوں اہلکار تعینات تھے۔جیسے ہی یہ کارکناں جموں و کشمیر کے داخلی راستہ لکھن پور پہنچے ہی تھے کی پولیس اور سی آر پی ایف کے جوان انھیں آگے بڑھنے سے روکنے لگے جس کی وجہ سے کارکنان وہیں سڑک پر ہی مظاہرہ کرنے لگے۔

کارکنان کا کہنا تھا کہ جب حکومت کا یہ دعوی ہے کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر ہمیں وہاں جانے سے کیوں روکا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق اسی دوران جب ان کارکنان کو روکنے کی وجہ پوچھی گئی تو تحصیلدار کٹھوعہ کپل کھجوریا نے کہا کہ

جموں وکشمیر ریاستی انتظامیہ کسی بھی طرح کا خراب ماحول نہیں چاہتی ہے لہذا لکھن پور میں ہی رکنے کے بعد ان کارکنوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

About The Author