ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو رقم موصول ہوگئی، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی، یہ رقم بجٹ سپورٹ اور گردشی قرضوں کے حجم کو کم کرنے کی دی گئی ہے رقم ملنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلند ترین سطح 17 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 41 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 88 کروڑ ڈالر ہیں، رواں مالی سال میں اب تک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ تو ضرور ہوا ہے مگر اب بھی یہ عالمی مالیاتی ادارے کے معیار کے مطابق نہیں جس کے تحت کسی بھی ملک کے ذخائر کم از کم 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہونے چاہئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ