نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جج ویڈیواسکینڈل ،سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نظر ثانی درخواست نمٹا دی

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب آپ کے دلائل سنتے ہیں ،ہم کسی نے ناانصافی نہیں کریں گے۔

اسلام آباد:جج ویڈیواسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نظر ثانی درخواست نمٹا دی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں آبزرویشن کے حوالے سے استدعا منظور کرلی

درخواست گزار اشتیاق مرزا، سہیل اختر اور طارق اسد کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا خواجہ صاحب آپ نے استدعا کی ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ پراثر انداز ہو رہا ہے،سب بغیر پڑھے فیصلے پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا سب نے کہہ دیا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ہاتھ باندھ دیئے ہیں،ہائیکورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے یہ پہلے بھی لکھا تھا اب بھی لکھ دیتے ہیں۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہاہم نے فیصلے میں بھی کہا تھا کہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کررہے،ہم اس وقت بھی سمجھتے تھے کہ کیس اہم ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا اس وقت ہم نے کسی کو نوٹس نہیں کیا تو آپ کو کیسے نوٹس کرتے ؟ہم نے اپنے فیصلے کےپیرا 9اور11میں واضح طور پر لکھ دیا ہے۔ کہتے ہیں تو پھر واضح طور پرلکھ دیتے ہیں ۔

خواجہ حارث نے کہا میں جو کہنا چاھتا تھا آپ نے کہہ دیا لیکن کچھ دیر مجھے سن لیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب آپ کے دلائل سنتے ہیں ،ہم کسی نے ناانصافی نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس آصف  کھوسہ نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہائیکورٹ کا شکنجہ سخت کر دیاتفصیلی فیصلے میں لکھ دیں گےکہ ہائیکورٹ عدالتی آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کرے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں درخواست پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ جج ویڈیو اسکینڈل میں دیا گیا عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہائی کورٹ میں اثر انداز ہو رہا ہے۔

About The Author