قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کی دھمکی دے دی ہے ۔
سابق وزیر دفاع و خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے یہ دھمکی آج قومی اسمبلی میں موجودہ سیاسی صورتحال پر خطاب کے دوران دی ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت سے رابطے نہیں رکھے جاسکتے، جو کانٹے بکھیر رہے ہیں وہی چنیں۔
لندن میں احتجاج پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر نون لیگ کے قائد نواز شریف کے گھر پر حملہ ہوسکتا ہے تو سب کے گھروں پر ہوسکتا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں دشمنی نبھانا آتی ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالوں کا پتہ ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جارہا ہے، ن لیگ اس کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے بعد سسٹم لپیٹ دیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ