دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ کابینہ نے طلبہ یونینز کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا

مذکورہ بل کے تحت اسٹوڈنٹ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے، تعلیمی تربیتی ادارے چاہے وہ پبلک یا نجی ہو بنائی جا سکتی ہے


سندھ کابینہ نے طلبہ یونینز کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔

مذکورہ بل کے تحت اسٹوڈنٹ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے، تعلیمی تربیتی ادارے چاہے وہ پبلک یا نجی ہو بنائی جا سکتی ہے

اسٹوڈنٹ یونین کو تعلیمی سرگرمیوں کو روکنے، اسٹوڈنٹس یا اسٹوڈنٹ گروپس میں نفرت پھلانا خلاف قانون ہوگا۔

اسٹوڈنٹ یونین اسلحہ رکھنا، اسلحہ کا استعمال یا تعلیمی ادارعں میں لانا خلاف قانون ہوگا۔

اسٹوڈنٹ یونین کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا، نظم و ضبط پیدا کرنا، غیر نصابی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرینگی

اسٹوڈنٹ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی، یہ یونین طلبہ منتخب کرینگے۔

اسٹوڈنٹ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفئر کو بہتر کرنا ہوگا

یہ بل اسمبلی میں متعارف کرکے اسٹیڈنگ کمیٹی آن لا کوبھیجا جائے گا۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کرکے بل پاس کیا جائے گا۔

About The Author