دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری

،سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ہی جنگ بندی اور بین الافغانی مذاکرات ممکن ہے

قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے، قطردفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق

ملاعبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان ٹیم نے امن معاہدے پر گفتگو کی امریکا کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کی سربراہی زلمے خلیل زاد کررہے ہیں،

اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ سکاٹ میلر بھی مذاکرات میں موجود تھے،،،سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ہی جنگ بندی اور بین الافغانی مذاکرات ممکن ہے،،

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد طالبان غیرملکی افواج کو افغانستان سے نکلنے کےلیے محفوظ راستہ دیں گے۔ مذاکرات کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔

About The Author