دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ، سری لنکن ٹیم اسلام آباد  پہنچ  گئی

جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے ۔ جڑواں شہروں میں آج سے16 دسمبرتک میٹروبس سروس کا آپریشن صبح 9بجے سے شروع ہوگا۔

پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ۔ سری لنکن ٹیم اسلام آباد  پہنچ  گئی۔  ٹیم ای کے 612 کی پرواز  کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی ۔ ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ شہر بھر کی فضائی نگرانی بھی کی گئی ۔ سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے ۔

تاریخی موقع آ گیا ۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل  سیریز کے لئے اسلام آباد پہنچی ۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر رینجرز اور پولیس کی  بھاری نفری موجود تھی ۔ پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا ۔
پی سی بی آفیشل کو سری لنکن ٹیم کے استقبال کے لیے پاسز جاری کیے گئے ۔شہر کی فضائی نگرانی بھی کی گئی ۔
سری لنکن ٹیم کی سہولت کے لیے ایف آئی اے کا کاونٹر قائم کیا گیا ۔

آج پاکستان کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی اسٹڈیم میں پریکٹیس سیشن بھی کیا۔


جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے ۔
جڑواں شہروں میں آج سے16 دسمبرتک میٹروبس سروس کا آپریشن صبح 9بجے سے شروع ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق  ‏روزانہ شام 4 سے 6 بجےتک میٹروبس نہیں چلے گی ۔

سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی کل پریکٹس میچ کھیلیں گے ۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  پہلا ٹیسٹ میچ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


اسلام آباد میں ایف ٹین مرکز، ایف ایٹ مرکز،  ایکسپریس سینٹر اور  امانت پلازہ میں ٹیسٹ میچ کے ٹکٹس دستیاب ہیں ۔
اسلام آباد راِئل ان پلازہ، آبپارہ مارکیٹ، خیابان سہروردی، جی ایٹ مرکز، ایگزیکٹو کمپلیکس سے بھی  ٹکٹس ملیں گے ۔
راولپنڈی میں صدر، کھنہ ایکسپریس سینٹر، فضائیہ کالونی، سکیم تھری اور کمرشل مارکیٹ میں ٹکٹس دستیاب ہیں ۔ ۔
کرکٹ شائقین  سکستھ روڈ، رائل سینٹر، چاندی چوک اور  بلال پلازہ سے بھی میچ کے  ٹکٹس لے سکتے ہیں ۔

About The Author