وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا ۔۔۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور جبکہ وفاقی کابینہ کو بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں آٹے اور چینی کی ناجائز قیمتیں بڑھانے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔
اجلاس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے ۔ کابینہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک جاری کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔۔ کابینہ بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائے انسداد سمگلنگ کے جج کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔۔ وزارت قومی صحت کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔۔ او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔۔ کابینہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری دے گی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ