دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی نااہلی ، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی نااہلی ، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ، ٹماٹردو دن قابو میں رہنے کے بعد پھر سے مہنگا ہوگیا، ایک ہی دن میں قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا گیا، فی کلو قیمت 170 روپے تک جاپہنچی۔ تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، بیس روپے اضافے کے ساتھ فی کلو قیمت 120 روپے ہوگئی، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کینااہلی اور چشم پوشی کے باعث ٹماٹر دکانوں پر 170 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے ۔آلو کی سرکاری قیمت بھی بڑھ گئی، 3 روپے اضافے کے بعد قیمت 43 روپے کلو ہوگئی، دکانوں پر آلو 50 سے 60روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز کی قیمت 70 روپے کلو پر برقرار ہے جبکہ مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے احکام کے خلاف شدید احتجاجکرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ہوش کے ناخن لے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کو کنٹرول کرنے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔


غیرت کے نام پر پریمی جوڑے کو گولیوں سے بھون دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)غیرت کے نام پرخالہ زاد پریمی جوڑے کو گولیوں سے بھون دیاگیا،مکان سے دونوں کی لاشیں برآمد ،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ،مقتولیں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں ،ایس ایچ او تھانہ صدر کی مدعیت میں دوہرےقتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی گئی ،تھانہ صدر کی حدود علاقہ لکھرا کے قریب واقعہ بھٹہ خشت ملک منیر پر رہائش پزیر پریمی جوڑے کو نامعلوم مسلح ملزمان نے رات کے وقت ان کےکوارٹر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پرپہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعدلاشیں لواحقین کے حوالے دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق اٹھارہ سالہ نور ولیولد خورشید عالم قوم وزیر سکنہ زروام خوبہ خیل درژوبہ بنوں اپنی خالہ زادبہن سولہ سالہ (م بی بی ) کو بھگا کر ڈیرہ اپنے ماموں کے پاسبھٹہ خشت ملک منیر پر لے آیا اور وہاں علیحدہ کوارٹر میں گزشتہ ایک ماہ سے رہائش پزیر تھا ۔سنیچر اور اتوار کی درمیان شب نامعلوم مسلح ملزمان ان کے کوارٹر میں داخل ہوئے اور اندھادھند فائرنگ کرکے دونوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ددنوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیگئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق مقتولہ (م بی بی ) کی پہلے بھی شادی ہوچکی تھی ۔پولیس نے ایس ایچ او تھانہ صدر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے ان کے ماموں کو بھی شاملتفتیش کر لیا جس سے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔


فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے مارکیٹ سے جان بچانے والی درجنوں ادویات غائب کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے مارکیٹ سے جان بچانے والی درجنوں ادویات غائب کردی ہیں۔کینسر،امراض قلب، شوگر،گلے کے گلہڑاوربچوں کی بیماریوں سے بچاو کی ادویات نایاب ہوگئیں، ٹی بی کے علاج معالجہ میں استعمال ہونے والی ادویات بھی ناپید ہوچکی ہیں ،فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے نئی قیمتوں کے تعین تک ادویات کی سپلائی روک رکھیہے جس سے مارکیٹ میں ادویات کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے، عارضہ قلب میں مبتلا مریض کا خون پتلاکرنے والی گولی ”لوپرین“ کئی ماہ سے دستیاب نہیں، اسی طرح گلے گلہڑ کی دوائی تھائی روکسن کا شمار جانبچانے والی ادویات میں ہوتا ہے یہ دوائی بھی مافیا نے غائب کردی ہے اسی طرح شوگر کی اہم ترین دوائی گلوسمٹ بھی مارکیٹ سے غائب ہے، لوپلیٹ اور اسکارٹ بھی دستیاب ،اسی طرح ایکسفورج بھی نایابہوچکی ہے، درد کی معمولی دوائی پیناڈول ایکسٹرا مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے10سے 15فیصد تک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا مگر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کیقیمتوں میں مجموعی طور 33سے 37اضافہ کردیا، 20فیصد تک اضافہ کمپنیوں نے ڈریپ کے نوٹیفکیشن سے قبل ہی کرلیا تھا جبکہ سرکاری نوٹیفکیشن ہوتے ہی کمپنیوں نے خودساختہ اضافہ بھی اصل قیمت میں ڈال لیاہے اور اب ادویات کی سپلائی روک رکھی ہے جس سے مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کابحران ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی سی یو میں مریضوں کو بے ہوش رکھنے کیلئے دیا جانے والا انجکشن ڈوکم اورسیٹامائی زولم بھی مارکیٹ سے غائب ہے اسی طرح بڑی کمپنیوں سی سی ایل ،گیٹس ،نواٹس ،گیلکسو سمتھ سمیت درجنوں کمپنیوں نے بھی ادویات کا بحران پیدا کردیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے احکام سےبات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ادویات کا بحران پیدا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں گے اس کا اختیار18ترمیم کے بعد صوبوں کو بھی حاصل ہے اپنے تمام صوبائی دفاتر کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہمارکیٹوں میں چھاپے ماریں اورجان بچانے والی ادویات کا بحران فوری طور پر ختم کیا جائے۔


ڈاکٹر کی کار سے نقدی اور کاغذات چوری ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور ڈاکٹر کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور گاڑی کے کاغذات لے اڑے ،ڈاکٹر کی رپورٹ پر نامعلومملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود جنوبی سرکلر روڈ پر واقعہ عائشہ میڈیکل سنٹر کے قریب ڈاکٹر کی گاڑی موجود تھی کہ شام پونے پانچ سے پونے آٹھ کےدرمیان نامعلوم ملزمان وہاں آئے اور گاڑی کے شیشے توڑ کر اندر موجود ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے نقد اور گاڑی کے اصل کاغذات چوری کرکے فرار ہوگئے ،پولیس نے ڈاکٹر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کےخلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔


بیٹے کی فائرنگ سے باپ او ر چچا زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ کلاچی کی حدود میں واقعہ علاقہ روڑی میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور چچا کو زخمی کردیا ،ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے کامیاب ،باپ کی رپورٹ پربیٹے کے خلا ف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچیکی حدود علاقہ روڑی میں مدرسہ مولوی ظہور کے قریب مسلح بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور چچا کو شدید زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے زخمی باپ کی رپورٹ پر بیٹے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردیہے۔


ٹریفک وارڈن کے لئے چپس رائیڈر ز اور ٹریفک ایجوکیشن موبائل یونٹ کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)واحد محمود کی جانب سے ٹریفک وارڈن کے لئے چپس رائیڈر ز اور ٹریفک ایجوکیشن موبائل یونٹ کا افتتاح کر دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نےٹریفک وارڈن کی چپس رائیڈر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اتوار کے روز پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پر وقار تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ٹریفک وارڈن پولیس میں نئے شامل ہونےوالے چپس رائیڈ رزاورٹریفک ایجوکیشن موبائل یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ٹریفک وارڈ ن انچارج فضل الٰہی اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے چپس رائیڈر ز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ٹریفک وارڈنز پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ اصلاحیتوں کو مفاد عامہ کے لیے بروئے کار لائیںاور ٹریفک نظام کو مزید منظمبنانے کے لیے عوام کے اندر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کریں۔ ٹریفک کی مد میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہوئے ٹریفک نظام کو قانون کے مطابق ریگولیٹ کرنے کی کوشش کریں۔ ڈی پی اوکا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو سہولت دینی ہے اذیت نہیں اور اسی حکمت عملی پر عمل پیرا رہتے ہوئے عوام کی بلا امتیاز خدمات کویقینی بنایا جائے انہوں نے واضح کر دیا کہ ٹریفک وارڈن پولیس کے قیام کا اصل مقصد عوامکی تکالیف و مسائل کا ازالہ ہے نہ کہ غیر ضروری چالان کرنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن اپنی تمام تر توجہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے پر مرکوزکرتے ہوئے عوام کو قانون کا پابند بنائیں۔ کم عمر افرادکی گاڑی و موٹر سائیکل چلانے کی حوصلہ شکنی کریں اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کے خلاف کسی رعایت کے بغیر بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لائیں۔ گاڑیوں سے غیر ضروری جنگلے و پائیدان ، موسیقی کے آلات ،نازیبا تحریریں اور پریشر ہارن فوری طور پر ہٹائے جائیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ٹریفک وارڈن پولیس اپنا کردار ادا کریں۔


وکلاء کادیوانی مقدمات میں ترامیم کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا بار کونسل کا دیوانی مقدمات میں ترامیم کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان ،پاکستان بار کونسل اور خیبر پختونخوا بار کونسل نے دیوانی مقدمات کے قوانین اور انسدا منشیاتکے قوانین میں ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ایکٹ میں ترامیم عوام دشمن ہیں اس پر نظر ثانی کرکے من وعن وآپس لیا جائے جبکہ ایسے ترامیم سے عوام پر بوجھ بڑھے گا اور ہائیکورٹ میں کیسز کا بوجھ بھی مزید بڑھے گا جبکہ حکومت کی جانب سے مذکورہ قوانین میں ترامیم کے خلاف پورے پاکستان میں 09.10.11 دسمبر کو عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔وکلاءکا کہنا ہےکہ دیوانی مقدمات ایکٹ 2019 اور کنڑول آف نارکٹکس سبسٹنس ایکٹ 2011 میں ترمیم کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا کے وکلاءنے متفقہ طور پر ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کیاانہوں نےکہا کہ مذکورہ قوانین بنیادی انسان جو آئین پاکستان کی فراہم کیے ہیں اس کے برعکس ہے اور ایسے قوانین کے نفاذ سے عوام پر مالی اور جانی بوجھ مزید بڑھے گا جبکہ ہائی کورٹ میں کیسز پر بھی اثر پرےگا کیونکہ پہلے سے ہائی کورٹ پر کیسز کا بوجھ ہے ۔ہائیکورٹ میں چالیس ججز کی ضرورت ہے لیکن یہاں صرف اٹھارہ ججز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے جو کمیٹی بنائی ہے حکومت نے اس سے پہلے ترامیمکی ہیں مذکورہ ایکٹ میں ترامیم کرتے وقت وکلاءکو اعتماد میں نہیں لیاگیا تاہم قوانین پہلے سے موجود تھے اسی لئے ایسی ترامیم کی کوئی ضرورت نہیں تھی جو دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلمہے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ قوانین میں ترامیم کو واپس لیا جائے بصورت دیگر تین روزہ صوبہ گیر ہڑتال سمیت سڑکوں پر احتجاج کرں گے ۔


قوانین میں ترامیم کے لئے سفارشات طلب کرلی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انصاف کی فوری فراہمی کے لئے قوانین میں ترامیم ،سفارشات طلب ،جوڈیشل پالیسی متعین سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے اہم قوانین میںقابل عمل ترامیم کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے لئے وزارت قانون نے قانونی حلقوں سے سفارشات طلب کرلی ہیں جبکہ مختلف بار ایسوسی ایشنز اور وکلاءکی طرف سے قومی جوڈیشنل کمیٹی کو بھجوائی گئی سفارشات کاجائزہ لیا جارہا ہے ۔مجوزہ پیکچ میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری 1898 ءتعزیرات پاکستان `1860قانون شہادت 1984 اور پولیس آرڈر 2002 میں جدید تقاضوں ،تبدیلیوں اور ضرورتوں کے مطابقبنیادی ترامیم کی جائیں جبکہ ضابطہ دیوانی 1908 میں ترمیمی قانون کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،مجوزہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ غلط مقدمات کے اندراج کے لئے مروجہ قوانین میں ترمیم کرکے نصفمقدمے بازی کو کم کیا جاسکتا ہے ۔قانون میں ترمیم کرکے کذب کے مرتکب شخص وہی سزاد ی جائے جومتعلقہ جرم کے لئے مقرر ہے ۔اس کے لئے تعزیرات پاکستان کے سکشن 182 میں ترمیم کے علاوہ ضابطہفوجداری اور اس نوعیت کی نئی دفتہ شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔قانون شہادت میں گواہی کی ریکارڈ نگ اور متعلقہ دستاویز کی رجسٹریشن کولازمی قرار دیا جائے ۔تھانے میں درخواست کے لئے درخواستگزار کے شناختی کارڈ کی نادرا سے تصدیق کو بھی لازمی قرار دیا جائے ۔ضابطہ فوجداری میں ترمیم کرکے تھانے میں دی جانے والی درخواست پر کمپیوٹرائز ڈ نمبر کا اندراج کیا جائے ،ایک اور مجوزہ ترمیم کے ذریعےتھانے کے ایس ایچ او کو سائل کی درخواست پر اندراج مقدمہ کا پابند کیا جائے جس کے بعد تفتیش کا آغاز اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 489 میں ترمیم کرکے ریکوری کے طریقہ کار کو بھی حقیقت پسندانہ بنانے کیضرورت ہے ۔جس سے جھوٹی ریکوریوں کی حوصلہ شکنی ہوا ۔اس کے علاوہ فوجداری قوانین کے طریقہ کار سہل اور بے جاتاخیر سے پاک بنانے کے لئے بھی ترامیم کی جائیں تام ماتحت عدالتوں پر مشتمل جوڈیشلکمپلیکس ایک ہی جگہ بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔خصوصاًٹرائل کے لئے ہر سطح کی عدالتیں ایک ہی جگہ ہوں ،ماتحت عدالتوں میںمقدمات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور مانٹرنگ کا نظام انتہائی موثر بنایا جائے ۔


رکشہ ڈرائیور انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں کم عمر رکشہ ڈرائیور انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئے , ٹریفک بہاو¿ میں بھی مشکلات ، بازاروں میں پیدل چلنا محال،اکثریت ڈرائیونگ لائسنس سے محروم ،بعض کے تو شناختی کارڈ ہی نہیں بنے ،سڑک کے دونوں اطراف فروٹ فروخت کرنیوالوں کی ریڑھیاں بھی دکانوں کاروپ دھارچکیں ،گزرنے کے راستے مسدود،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینےکامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیور انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے لگے ،شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشاو¿ں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، چنگ چیرکشے چلانے والوں کی اکثریت کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں ، جبکہ بعض کے تو شناختی کارڈ بھی نہیں بنے ہوئے ،شہر بھر میں جگہ جگہ چنگ چی رکشاو¿ں کے اڈے قائم ہو چکے ہیں ،شہر کے چوک چوراہےرکشہ اسٹینڈ میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں۔ چنگ چی رکشے ٹریفک کے بہاو میں بھی مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔ بازاروں میں شہریوں کا پیدل چلنامحال ہو چکاہے ،کمسن ڈرائیور تیز رفتاری سے رکشے چلاتےدکھائی دیتے ہیں اور اکثر اوقات زیادہ سواریاں بٹھانے کے لالچ میں حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔دوسری طرف پھل فروٹ ، سبزیاں ، مچھلیاں اور گرم کپڑے فروخت کرنیوالوں کی ریڑھیاں سڑک کےدونوں اطراف کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ متعدد ریڑھیاں تو دکانوں کا روپ دھار چکی ہیں، سڑکوں پر جگہ مخصوص کر کے با اثر ریڑھی بانوں نے مستقل بنیادوں پر اڈے قائم کر رکھے ہیں جہاں سے میونسپلکمیٹی ڈیرہ کے اہلکار باقاعدگی کے ساتھ بھتہ وصول کرکے تجاوزات قائم کرنے والوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گزرنے کے راستے مسدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ ڈپٹیکمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے خراب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اندرون شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے ،مکینوں کا میونسپل کمیٹی سے سٹریٹ لائٹس مرمت کرکے چالو کروانے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اندرون شہر کی سڑکوں جن میں سرکلر روڈ ،ملتان روڈ اور بازاروں سمیت دیگر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کے باعث حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہہو چکاہے۔موجودہ سڑکیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ان سڑکوں سے شہری شہر و اندرون شہر کے علاقوں میں سفر کرتے ہیں اور مسافر گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کا گزر زیادہ ہوتا ہے ، سٹریٹ لائٹس نہہونے کیوجہ سے روزانہ حادثات میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے ، علاوہ ازیں سڑکوں پر راہزنی ، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بھی روزانہ کا معمول ہیں۔مذکورہ سٹرکوں پر شہری آبادیاں ہونے کی وجہ سے رات کےوقت شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مناسب بندوبست نہ ہونے کیوجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے احکام سے شہر کی سڑکوں پر سٹریٹلائٹس نصب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


شہر کے مختلف علاقے غلاظت اور گندگی سے لبریز ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر کے مختلف علاقے غلاظت اور گندگی سے لبریز ، چاروں سو گند بدبو اور تعفن زدہ گٹروں سے ابلتے پانی کے تالاب ، گندے پانی سے اٹھنے والا تعفن سانس کی بیماریوں کو دعوتدینے لگا، وزیر اعلیٰ کا کلین اینڈ گرین خیبر پختونخوا ، بری طرح فلاپ ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی انتظامیہ کی غفلت اور ہٹ دھرمی کے سبب شہرکے مختلف علاقے غلاظتی کالونی کا روپ دھار چکے ہے شہرومضافاتی علاقوں کے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر پہاڑ نما ٹیلے لگے ہوئے ہیں ، میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی انتظامیہ کی آنکھوں پر سبز پٹی بندھی ہوئی ہے ،جبکہ مختلف علاقوں میں گٹروں سے نکلنے والے غلاظتی پانی نے شہریوں کا جینا اجیرن بنا رکھا ہے ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہسے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور مضافاتی علاقوں کے گلی محلے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ گندگی کے ٹیلوں سے اٹھنے والے تعفن سے شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔


پولیو بچوں کو عمر بھر کی معذوری دینے والا مرض جس کا خاتمہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے پیر صدام زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ہائی کورٹ ڈیرہ کے معروف قانون دان پیرصدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پولیو بچوں کو عمر بھر کی معذوری دینے والا مرض ہے جس کا خاتمہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے،والدین 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تا کہ انہیں معذوری سے بچایا جا سکے -طلبا و طالبات سمیت شہری معاشرے میں پولیو جیسی خطر ناک بیماری سے متعلق آگہی پیدا کرنے میں محکمہ صحتکا ہاتھ بٹائیں اور پولیو ویکسین سے متعلق بے بنیاد افواہوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں -یہ بات انہوںنے پولیو آگاہی مہم کے سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی -انہوں نے طلبا و طالباتاور نوجوانوں سے کہا کہ وہ دوران تعلیم سوشل سروس پر بھی توجہ دیں جو ان کی کردار سازی کے لئے انتہائی ضروری ہے -وہ محکمہ صحت کے سوشل موبیلائزر بننے میں بھی دلچسپی لیں اور وہ معاشرے کو متاثر کرنےوالے ایشوز پر رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ر ہیں -انہوں نے پولیو کو خطر ناک مرض قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل خاتمے میں محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہااور ان کی بھر پورحمایت کا یقین دلایا-


مختلف بچت سکیموں میں شرح منافع کم کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وفاقی حکومت نے قومی خزانے میں بہتری آنے کا دعویٰ کرتے ہی نیشنل سیونگ سینٹر کی مختلف بچت سکیموں میں شرح منافع کم کردیا ہے اور اس سلسلے میں شہر بھر میں واقع تمام قومیبچت مراکز میں نئے شرح منافع کے نوٹس آویزا کردئیں ہیں۔ نیشنل سیونگ سینٹر نے بیوہ پیشنرز اور بے بہود بچت سکیموں میں ایک لاکھ روپے کے ایوز ماہانہ شرح منافع 12سو 30 روپے سے کم کر کے1040 روپے کردئیے ہیں۔ نئے شرح منافع کا اطلاق یکم نومبر 2019 سے کیا گیا ہے۔ جبکہ نیا شرح منافع ان بجت سرٹیفکیٹ پر لاگوہوگا جو نومبر 2019 میں خریدے گئے ہیں۔


222 6رجسٹرڈ افغان مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر سے رواں سال 222 6رجسٹرڈ افغان مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے ہیں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع سے سب سے زیادہ افغان مہاجریناپنے وطن وا پس گئے ہیں جبکہ موسم سرما میں شدد کے باعث افغان مہاجرین واپسی آپریشن تین ماہ کے لیے روک دیا گیا ہے۔یونائٹیڈ نیشن کمیشن فار ری ہیبلی ٹیشن آف ہیومن رائٹس (یو این ایچ سی آر)کےذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان میں قیام پذیر اور پی او آر کارڈ رکھنے والے 6 ہزار 222 رجسٹرڈ مہاجرین وطن واپس بھیجے گئے۔وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ مہاجرین کو یو این ایچ سی آر کی جانب سی2سو ڈالر فی کس ادا کیے گئے ہیں۔ موسم سرما کے آغاز پر یکم دسمبر 2019 سے یکم مارچ 2020 تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل موخر کردیا گیا ہے اس دوران تمام سنٹرز بند رہیں گے۔ پاکستان میںقیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو موسم سرما کے دوران کسی قسم کی شکایات کی صورت میں وہ یو این ایچ سی آر سے رابطے کرسکتے ہیں


: رواں سال ڈیرہ میں مونگ پھلی مہنگی ہو گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) رواں سال ڈیرہ میں مونگ پھلی مہنگی ہو گئی ہے، موسم سرما میں موم پھلی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے، سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث مونگ پھلی کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے ذائقہ اور خستہ پن کی وجہ سے شائقین میںنہایت مقبول ہیں مونگ پھلی کے شہر کے مختلف مقامات پرسٹالز بھی لگ جاتے ہیں جبکہ ریڑھیوں میں بھی اس کی فروخت ہو رہی ہیں تجارت گنج ،چھوٹا بازار اوردیگر علاقوں میں میں بڑے بڑے ڈیلرز اس کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ بعض تاجر عارضی طور پر اس سے منسلک ہو جاتے ہیںتاجروں کے مطابق مونگ پھلی کی قیمت میں اضافہ رواں سال بھی ہوا ہے مہنگائی کیلہر کی وجہ سے مونگ پھلی بھی غریب کی پہنچ سے دور جاتی ہیں۔


رجسٹرڈ افغان مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر سے رواں سال 222 6رجسٹرڈ افغان مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے ہیںخیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع سے سب سے زیادہ افغان مہاجرین اپنے وطن وا پس گئے ہیں جبکہ موسم سرما میں شدد کے باعث افغان مہاجرین واپسی آپریشن تین ماہ کے لیے روک دیا گیا ہے۔
یونائٹیڈ نیشن کمیشن فار ری ہیبلی ٹیشن آف ہیومن رائٹس (یو این ایچ سی آر)کے ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان میں قیام پذیر اور پی او آر کارڈ رکھنے والے 6 ہزار 222 رجسٹرڈ مہاجرین وطن واپس بھیجے گئے۔وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ مہاجرین کو یو این ایچ سی آر کی جانب سی2 سو ڈالر فی کس ادا کیے گئے ہیں۔
موسم سرما کے آغاز پر یکم دسمبر 2019 سے یکم مارچ 2020 تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل موخر کردیا گیا ہے اس دوران تمام سنٹرز بند رہیں گے۔ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو موسم سرما کے دوران کسی قسم کی شکایات کی صورت میں وہ یو این ایچ سی آر سے رابطے کرسکتے ہیں
٭٭٭

About The Author