دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی باکسر اینڈی رویز کی سعودی لباس ’ثوب‘ اور ان کی اہلیہ کی سعودی ’عبایہ‘ میں تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

برطانوی باکسر انتونی جوشوا اورمیکسیکن نژاد امریکی باکسر اینڈی مقابلے سے ایک دن قبل دونوں باکسر ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھے گئے

امریکی باکسر اینڈی رویز کی سعودی لباس ’ثوب‘ اور ان کی اہلیہ کی سعودی ’عبایہ‘ میں تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

امریکی باکسر اینڈی رویز پہلی مرتبہ سعودی لباس میں نظر آئے ہیں۔ ہوٹل میں موجود سعودی شہریوں، سیاحوں اور مقیم غیر ملکیوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

برطانوی باکسر انتونی جوشوا اورمیکسیکن نژاد امریکی باکسر اینڈی مقابلے سے ایک دن قبل دونوں باکسر ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھے گئے۔

دونوں باکسرز ہوٹل میں موجود سیاحوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے، خوش گپیاں بھی کیں۔میکسیکو کے باکسر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن آندرے رویز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ ڈبلیو بی اے ، آئی بی ایف ، ڈبلیو بی او اور آئی بی ایف ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن اینڈی رویز جونیئر ’دی ڈسٹرائر‘ اور 2012 اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ

برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے سعودی اور غیر ملکی میڈیا ایونٹ کو دیکھانے کی بھرپور تیاریاں کر رہا ہے مقابلے آج رات کو منعقد ہونگے

About The Author