نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مادھوری وجے کا ناول ‘دی فار فیلڈ’:کشمیر کے حالات پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش

ایوارڈ کا نقد انعام 25 لاکھ روپے ہے اور اسے جنوب ایشائی ادب کے ڈی ایس سی ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے

نئی دہلی,

مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظر میں لکھے جانے والے ناول’دی فار فیلڈ’ پرگزشتہ ماہ ناول نگار مادھوری وجے نے، بھارت کا سب سے بڑا ادبی اعزاز جیت کر ہندوستان میں ادبی حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔

اس ایوارڈ کا نقد انعام 25 لاکھ روپے ہے اور اسے جنوب ایشائی ادب کے ڈی ایس سی ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

مصنفہ مادھوری وجے نے ساؤتھ ایشین وائر کو ایک گفتگو میں بتایا کہ حکومت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیش نظر اس انعام دینے سے حکومت کا کیا مطلب ہے، اس کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔

نہ صرف یہ کہ یہ ایک غیر معمولی ناول ہے ، خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ 32 سالہ مصنف کی پہلی کتاب ہے ، یہ ایک ایسی کہانی بھی ہے جو خاص طور پر اس وقت دنیا کو دلچسپ محسوس ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یہ کہانی جموں و کشمیر کے ایک دور دراز گاؤں میں جانے سے پہلے بنگلورو سے شروع ہوتی ہے۔

ناول پر تبصرہ کرتے ہوئے نیوز ویب سائٹ القمر آن لائن پر صحافی ہارون عباس نے اس ناول کے متعلق لکھا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری تشدد اور اب ریاست کا درجہ نہ ہونے کی وجہ سے ، کشمیر مختلف وجوہات کی بنا پر ہندوستانیوں کے ذہنوں میں ہے ،

چونکہ 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی نے اسے اپنی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا۔ اس کے باوجود ، کشمیر کے حالات کے بارے میں آپ کے نظریات میں جو بھی بات ہے ، وجے کی کتاب آپ کو ایک عینک کے ذریعے اسے ایسے "مسئلے” کے طور پر دکھائے گی جو عام کشمیریوں کی امیدوں اور دکھوں کا آئینہ دار ہے۔

دی فارفیلڈ کی مرکزی کردار، شالنی ،30 سالہ خاتون ہیں ، جو بنگلور میں پیدا ہوئیں ۔ ان کی والدہ کی اس وقت اس کی موت ہوگئی جب شالنی 24 سال کی تھی۔والدہ کے غم کو بھلانے کی کوشش کرتے ہوئے شالنی مشکل سے ملازمت حاصل کرتی ہے ۔

ملازمت سے برطرف کیے جانے کے بعد ، شالنی جموں و کشمیر کے کشتواڑ کے نواح میں ایک چھوٹے سے گاؤں کے ٹیکسٹائل سیلزمین بشیر احمد کی تلاش میں کشمیر کاسفر کرتی ہے۔

شالنی کی مقبوضہ کشمیرمیں رہائش کے دوران اسے سب سے زیادہ خطرہ ہندوستانی فوج کے سپاہیوں سے ہے۔ اسی دوران وہ کشمیری عوام کے مسائل اور دکھوں کو بیان کرتی ہے۔

کشمیر کے موضوع پر لکھے جانے والے اپنے پہلے ناول کے بارے میں بتاتے ہوئے مادھوری وجے نے بتایا کہ میں نے کشمیر میں بریسوانہ کے حاجی پبلک اسکول میں درس و تدریس میں کافی وقت صرف کیا تاکہ میں وہاں کے حالات خود اپنی آنکھوں سے دیکھ کر قلمبند کرسکوں۔اور اس تجربے نے واضح طور پر اس ناول کو لکھنے میں میری مدد کی ہے ۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وجے نے امریکہ سے نفسیات میں انڈرگریجویٹ ڈگری لی ہے ۔

ناول کے کردار شالنی کے ذریعے انہوں نے آسان ترزبان میں ایک ایسے خطے کی عکاسی کی ہے جہاں ریاستی تشدد اور فوجی قبضے میں زندگی سسک رہی ہے۔

About The Author