دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: مذہبی اجتماع کے قریب دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق،چھ زخمی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ ائیر کنڈیشنز کی دکان پر سیلنڈر پھٹنے سے ہوا، تاہم تحقیقات جاری ہیں

لاہور

لاہور کے علاقے ٹاون شپ محمد علی روڈ پر مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکے سے ایک شخص جان بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کی تقریب میں حافظ سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید بطور مہمان خصوصی مدعو تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ اجتماع کے مین سٹیج کے قریب ہوا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ کس چیز کا تھا، اس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ ائیر کنڈیشنز کی دکان پر سیلنڈر پھٹنے سے ہوا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author