دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کلائیمیٹ چینج کانفرنس،پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندے شریک

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی میدان میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔یہ کانفرنس 13 دسمبر تک جاری رہے گی

گلوبل وارمنگ اہل زمین کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، ماحولیاتی آلودگی، فاضل مادوں کا اخراج اور درختوں کی کمی گلوبل وارمنگ کی وجوہات ہیں۔

کرہ ارض کا ٹمپریچر ایک درجہ بڑھ چکا ہے ۔اور اگر اسے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ٹمپریچر 3 سے 5 درجے اوپر چلا جائے گا ۔

جس سے گلیشیئرز کے پگھلنے سے موسمیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنا ناممکن ہو جائے گا ۔جس کے تمام جانداروں اور انسانی زندگی پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔

اسی حوالے سے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کلائیمیٹ چینج کانفرنس جاری ہے ۔جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے کلائیمیٹ چینج کے نمائندے شریک ہیں۔

جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے مشیر برائے کلائیمیٹ چینج ملک امین اسلم خان اور ان کے ساتھ سفیر پاکستان خیام اکبر نے کی۔

میٹنگ میں 8 ممالک کا پینل شامل تھا۔ملک امین اسلم خان نے بلین ٹری سونامی اور 10 بلین ٹری سونامی کے پروجیکٹ کے بارے میں بتایا ۔

جبکہ UNFCCC کی ایگزیکٹو سیکرٹری سے ملاقات میں بھی اپنے پروجیکٹ اور کلائیمیٹ چینج کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پاتریسیا ایسپینوسا نے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی کے سلسلے میں کیے جانے والے قدامات کو سراہا ۔

ایسپینوسا نے حال ہی میں منظور شدہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی اور پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی طرف توجہ کو بھی تسلیم کیا۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی میدان میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔یہ کانفرنس 13 دسمبر تک جاری رہے گی۔

About The Author