دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بارہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز چودہ ادبی سیشنز کے علاوہ موسیقی پر نشست بھی سجائی گئی

حامد میر کے ساتھ پر سیشن بھی ہوا۔ بارہویں عالمی اردوکانفرنس مزید دو دن تک علم و ادب کے موتی بکھیرے گی

بارہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز چودہ ادبی سیشنز کے علاوہ موسیقی پر نشست بھی سجائی گئی۔فیض کی شاعری اور شخصیت پر گفتگو،کشور ناہید سے ایک ملاقات اور کیا اردو ادب اور صحافت زوال کا شکار ہے

کے عنوان سے سیشنز بھی ہوئے۔ عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز چودہ ادبی سیشنز کے علاوہ موسیقی پر بھی نشست ہوئی۔ ۔پہلے سیشن ۔ شعر و سخن کا عصری تناظر ۔

میں نامور شعرائے کرام نے مقالے پیش کئے۔۔شہناز نور کو یارک شائرادبی فورم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کی شاعری نےسیشن کا مزاح دوبالاکر دیا۔۔ تیسرے سیشن عصر حاضر میں نعتیہ اور رثائی ادب میں سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

ادبی شخصیات کاکہنا تھا کہ کراچی ادبی سر گرمیوں کا محور ہے۔ فیض احمد فیض کی شخصیت اور شاعری پر گفتگو اور نعمان الحق کی مرتبہ کلیات فیض کا اجراء بھی ہوا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی شریک ہوئے۔ کشور ناہید سے ایک ملاقات۔ کے علاوہ ۔ کیا اردو ادب اور صحافت زوال کا شکار ہے ؟

حامد میر کے ساتھ پر سیشن بھی ہوا۔ بارہویں عالمی اردوکانفرنس مزید دو دن تک علم و ادب کے موتی بکھیرے گی۔

About The Author