دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں و کشمیر میں 11، لداخ میں 2 نئے ہوائی اڈے بنائے جائیں گے

رپورٹ کے مطابق یہ ہوائی اڈے مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کی اڑے دیش کا عام نگریک اسکیم (آر سی ایس)کے تحت تیار کیے جائیں گے۔

جموں،

دفعہ 370کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ میں بگ ٹکٹ انفراسٹرکچر منصوبے شروع کرنے کے مدنظر مرکز نے جموں وکشمیر میں 11 اور لداخ میں دو نئے ہوائی اڈے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہوائی اڈے مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کی اڑے دیش کا عام نگریک اسکیم (آر سی ایس)کے تحت تیار کیے جائیں گے۔

ان نئے ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے بولی لگانے کا عمل 3 دسمبر 2019 کو شروع ہوگیا۔جموں و کشمیر میں نئے ہوائی اڈے اکھنور، ادھم پور، چھمب، گریز، فوچے، جھنگھر، میران صاحب، پونچھ، راجوری، پنزگام اور چوسال میں تعمیر کیے جائیں گے۔ دوسری جانب لداخ کو کرگل اور تھائوس میں نئے ہوائی اڈے ملنے کی تیاری ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے 3 دسمبر کو اڑان اسکیم کے تحت ایئر لائن آپریٹرز کے انتخاب کے لیے اپنی علاقائی رابطہ اسکیم کی بولی کے چوتھے دور کی دعوت دی تھی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیز آر سی ایس روٹس کے لیے اپنی تجاویز ای بولی پورٹل کے ذریعہ اے آئی اے میں جمع کراسکتی ہیں

رپورٹ کے مطابق مزید بتایا گیا ہے کہ اے اے آئی نے شمال مشرقی خطہ، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، انڈمن اور نکوبار جزیرے، لکشدویپ جزیرے، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر ، اور لداخ کو دیگر میں فضائی رابطے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

About The Author