دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کا احتجاج

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں جموں صوبہ سے آئے ہوئے ولیج ڈیفنس کمیٹی کے اراکین نے پریس کلب میں اپنی مطالبات کے لئے احتجاج کیا

جموں،

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں جموں صوبہ سے آئے ہوئے ولیج ڈیفنس کمیٹی کے اراکین نے پریس کلب میں اپنی مطالبات کے لئے احتجاج کیا۔ اراکین نے مودی حکومت اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے خلاف نعرے بازی کی۔

ولیج ڈیفنس کمیٹی ممبران کے صدر اشوک چلوترا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1996 میں بھارت کے سابقہ وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے وقت میں ویلج ڈیفنس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لیکن آج تک ہمیں کسی بھی طرح کی سہولیات نہیں ملیں جبکہ ہم سرحدوں کی حفاظت پچھلے 25 بروں سے کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں ماہانہ تنخواہ ملے تاکہ ہمیں کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔’
جموں کے پہاڑی علاقوں میں وی ڈی سیز کا قیام 1995 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کی تشکیل کا مقصد سرحدی دیہات میں حفاظت کو یقینی بنانا اور عسکریت پسندی سے نپٹنے میں فورسز اور پولیس کی مدد کرنا تھا۔

تاہم گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران دیکھا گیا کہ وی ڈی سی ممبران نے ہتھیاروں اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ان کے ہاتھوں مبینہ طور پر عام شہریوں کا قتل بھی ہوا جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خطہ جموں میں وی ڈی سی ممبران کی کل تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے۔

ان وی ڈی سی ممبران نے اب تک 14 مبینہ جنگجوں کو گرفتار یا ہلاک کیا ہے۔ انہیں کوئی مشاہراہ نہیں دیا جاتا۔ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق راجناتھ سنگھ نے بحیثیت وزیر داخلہ رواں برس کے 8 اپریل کو جموں کے مختلف علاقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ

ان کی جماعت پھر سے اقتدار میں آنے پر جموں میں وی ڈی سی ممبران کو تنخواہیں دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وی ڈی سیز بغیر تنخواہ کے نہیں رہیں گے۔ ہم انہیں بھی تنخواہ دیں گے۔’

About The Author