دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بابری مسجد شہادت کی 27ویں برسی پر سکیورٹی سخت

اترپردیش کے ایودھیا میں چھ دسمبر1992 کو ہزاروں شرپسندوں نے مغلیہ دور میں تعمیر کی گئی تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا

حیدرآباد،

یوم سیاہ:

6 دسمبر کے دن کسی کو کسی بھی قسم کی ریلی کی اجازت نہیںابری مسجد کی شہادت کی 27ویں برسی کے موقع پر بھارت کے حساس علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بابری مسجد کے یوم شہادت چھ دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اترپردیش کے ایودھیا میں چھ دسمبر1992 کو ہزاروں شرپسندوں نے مغلیہ دور میں تعمیر کی گئی تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے واضح لفظوں میں پولس افسران سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع کے پولس افسران ایس پی، پولس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علی نے کہا کہ اس دن کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو۔

ذرائع کے مطابق کچھ تنظیموں کی جانب سے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شہادت کی 28 ویں برسی کے موقع پر "یوم سیاہ” منانے کے اعلان کے تناظر میں کمشنر پولیس حیدرآباد شہر انجنی کمار نے حیدرآباد شہر میں ممنوعہ احکامات جاری کردیے ہیں۔

ان احکامات کے مطابق جلسے جلوس ، احتجاجی جلسے اور موٹرسائیکل ریلیاں ممنوع ہیں۔کسی بھی طرح کے نعرے لگانے اور احتجاج درج کرنے پر پابندی ہے۔

یہ احکامات 5دسمبر شام 6 بجے سے لاگو ہوں گے، اور 6 دسمبر شام 6 بجے تک رہیں گے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وزیرا علی ممتا بنرجی نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔

بابری مسجد شہادت کی برسی اور جمعہ کے پیش نظر حیدرآباد میں پولیس نے چارمینار میں فلیگ مارچ کیا اور شہر میں ریلیوں و احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔

اترپردیش کے حساس مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد افراد کو احتیاطی طور پر حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

اسی طرح مسلم پرسنل لا بورڈ نے انفرادی طور پر یوم غم منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس تعلق سے وی ایچ پی نے جشن نہ منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ مہینے ہی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے قضیے پر اپنا فیصلہ سنایاہے جس میں مسلم فریق کے حق ملکیت کو خارج کردیا ہے۔

About The Author