ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق درآمدات کو لگام ڈلنے اور بیرونی سرمایاکاری میں اضافے کے ساتھ اب زرمبادلہ ذخائرمیں بھی بہتری آنے لگی ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 99 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال صرف سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جو دو ماہ کے درآمدی بل کے لیے کافی ہیں۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ روپے کی قدر میں استحکام کی ضمانت دے رہا ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟