دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حیدرآباد دکن: جنسی زیادتی کے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس کمشنر وی سی ساجنار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزموں کو 3 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان شاد نگر میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

حیدر آباد:حیدرآباد وٹرنری خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کے چاروں ملزمین کو جمعہ کو علی الصبح چٹان پلی علاقہ میں انکانٹر کے دوران ہلاک کردیا گیا ۔

حیدرآباد میں ایک 26 سالہ ویٹرنریرین سے زیادتی اور قتل کے چاروں ملزموں محمد عارف ، جے نوین ، جے شیو اور چہ چنکیکسولو کو پولیس نے جمعہ کی صبح سویرے اسی جگہ پر ہلاک کردیا جہاں مقتولہ کی لاش ملی تھی۔

جنسی زیادتی کے ملزمین کے انکاؤنٹرکا واقعہ حیدرآباد کی نیشنل ہائی وے نمبر -44پر علی الصبح پیش آیا۔ جہاں ریپ کے ملزمین پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یہ چاروں ملزمان پولیس پر حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے،جس پرپولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔

پولیس کمشنر وی سی ساجنار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزموں کو 3 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان شاد نگر میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ میں موقع پر پہنچا ہوں اور مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

چاروں ملزمان کو گذشتہ روز ہی شاد نگر کی ایک عدالت نے پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے کا ردعمل میں متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ اس کی بیٹی کی روح کو اب سکون ملنا چاہئے۔

پولیس کے مطابق ، متاثرہ لڑکی کو چاروں ملزمان نے بہلا پھسلا کر ہلاک کردیا تھا جب اس کے سکوٹر کے ایک ٹائر کی وجہ سے وہ گھر سے واپسی کے لئے کھڑی گاڑی لینے ٹول گیٹ پہنچی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے مقتولہ کی لاش کو شاد نگر شہر سے 28 کلومیٹر دور رکھ کر آگ لگا دی۔

About The Author