دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین سے غیر قانونی طور پر سمگل کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی اشیاء تلف

پاکستانی تاجر سمگلنگ کے ذریعے چین سے ممنوعہ اشیاء کی بڑی کھیپ سالانہ پاکستان لانے کی کوشش کرتے ہیں

گلگت 🙁 تنویراحمد)بالائی ہنزہ کے سرحدی شہر سوست میں ہمسایئہ دوست ملک چین سے غیر قانونی طور پر سمگل کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی اشیاء، موبائل فون اور پکڑی گئی منشیات کو کسٹم حکام نے تلف کردیا.

چین سے سمگل کی گئی غیر قانونی موبائل فون،ممنوعہ اشیاء اور منشیات جو کسٹم حکام نے رواں سال سوست میں مختلف اوقات میں ملزمان سے پکڑی تھی کو کسٹم حکام کی موجودگی میں تلف کردی گئی . ان اشیاء میں غیر قانونی طور پر لائے گئے موبائل فون سمیت بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں اور تھیلے شامل تھیں ۔

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم شاہد جان بھی موجود تھے. مختلف اوقات میں پکڑی گئی ممنوعہ اشیاء اور منشیات رواں سال جمع ہوگئی تھی جس پر کلٹر کسٹم نے ہدایت دی تھی کہ اسے جلد تلف کیا جائے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام ممنوع اشیاء اور منشیات کو بلڈوزر چلا کر سوست میں تلف کردیا گیا.


درہ خنجراب کے راستے پاک چین سرحدی تجارت کے دوران پاکستانی تاجر سمگلنگ کے ذریعے چین سے ممنوعہ اشیاء کی بڑی کھیپ سالانہ پاکستان لانے کی کوشش کرتے ہیں مگر کسٹم نظام کے موثر ہونے کی وجہ سے سوست ڈرائی پورٹ میں یہ اشیائے ممنوعہ پکڑی جاتی ہیں جنہیں کسٹم حکام سال کے آخر میں تلف کر دیتے ہیں.

About The Author