حیدرآباد ،
خواتین و لڑکیوں پر بڑھتے مظالم و عصمت ریزیوں کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو میٹرو ریل میں سفرکے دوران اپنی حفاظت کیلئے پیپر اسپرے (مرچ پاڈر اسپرے)رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے میٹرو ریل میں پیپر اسپرے رکھنے کی ہم اجازت دیتے ہیں۔
اس سے قبل پیپر اسپرے فائر سیفٹی کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن اب دی جارہی ہے۔ رپورٹ
کے مطابق وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر را نے وزرا اور عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تھا اورریاست میں خواتین و لڑکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری