دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سویڈن :ہمارے مبصرین مقبوضہ کشمیر میں ہیں

سویڈن کے شاہ کارل گوستاف نے اپنے بھارتی دورے کے دوران کہا کہ ان کے ملک کے کئی مبصرین برسوں سے جموں و کشمیر میں موجود ہیں۔

سرینگر،

سویڈن کے سلطان اور ان کی اہلیہ پانچ روزہ بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے کشمیر سے متعلق کئی انکشاف کیے۔

سویڈن کے شاہ کارل گوستاف نے اپنے بھارتی دورے کے دوران کہا کہ ان کے ملک کے کئی مبصرین برسوں سے جموں و کشمیر میں موجود ہیں۔

ذرائع  کے مطابق ان کا یہ بیان سویڈن کے بارے میں میڈیا کی ان خبروں کے پس منظر کے خلاف ہیں، جس میں سویڈن کی طرف سے کشمیر میں عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شاہ کارل گوستاف نے کہا کہ’ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس سویڈن کے لوگ کئی برسوں سے کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مبصر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔اس معنی میں اگر ممکن ہو تو ہم مبصر بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

سویڈش بادشاہ اور ان کی اہلیہ پانچ روزہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ شاہی جوڑے نے گزشتہ روز مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور گورنر بی ایس کوشیاری سے ملاقات کی تھی۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق میڈیا کی جانب سے جب یہ پوچھا گیا کہ

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سویڈن کی طرف سے ثالثی کی کسی پیش کش پر بات کی گئی ہے جب وہ دہلی میں بھارتی قیادت سے ملے تو انہوں نے سیاسی امور پر تبصرہ نہ کرنے کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دینے سے انکار کردیا۔

اپنی آمد سے قبل سویڈش وفد نے جموں و کشمیر سے متعلق سخت پیغام بھیجا تھا جس میں انہوں نے بھارتی حکومت سے کشمیر میں تمام طرح کی پابندیوں کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ

‘ ہم انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیر کی صورتحال میں اضافے سے گریز کیا جائے اور صورتحال کے طویل مدتی سیاسی حل میں کشمیری باشندوں کو بھی شامل کیا جائے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت بھی اہم ہے۔’

About The Author